ممبئی( نامہ نگار): ریاست کے تقریباً دو لاکھ امیدوار TAIT ٹیٹ امتحان کے منتظر ہیں اس پش منظر میں ممبئی میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے وفد نے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں حکومتی تعلیمی سکریٹری وندنا کرشنا میڈم سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ پوتر پورٹل معرفت شروع کی گئی ٹیچر بھرتی میں اردو میڈیم امیدواروں کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے جس میں 966 آسامیوں میں سے صرف 446 آسامیاں پر کی گئی ہیں اور 520 آسامیاں خالی ہیں اس لیے فوراً دوسرا ٹیٹ TAITامتحان کا انعقاد کیا جائے اور ٹیچر بھرتی کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے۔
موصوفہ نے دوران گفتگو اس بات کا اعادہ کیا کہ ٹیٹ امتحان کے متعلق کاغذی کارروائی جاری ہے۔ سرکاری سطح پر تمام ضروری اقدامات کی تیاری جاری ہیں۔ جلد از جلد امتحان منعقد کرنے کے لئے پریکشا پریشد پونہ کو سفارش کی جاے گی۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے کہا گیا کہ جس طرح سے ٹیچر بھرتی کے لئے تنظیم نے 10 تحریکوں کو چلا کر کامیابی حاصل کی اسی طرز پر ٹیٹ امتحان کے انعقاد تک اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی مختلف تحریکیں جاری ریے گی۔وفد میں ساجد نثار احمد، الطاف احمد، محمد یونس، محمد فیض و دیگر اراکین شامل تھے