![]() |
| فائل فوٹو :رضوان بیٹری والا شہیدوں کی یادگار پر |
*زمانہ یاد کرے گا وفا شہیدوں کی*
*خدا کو بہت پیاری ہے ادا شہیدو*
مالیگاؤں عوامی پارٹی اور رضوان بیٹری والا اینڈ گروپ کی جانب سے 14 جنوری بروز بدھ کو شہیدوں کی یادگار پہنچ کر شہیدوں کی یادگار پر شہیدوں کا نام کندہ کرنے کے لیے کارپوریشن کمشنر کو مکتوب دیا جائے گا مزید تفصیلات کے مطابق رضوان بیٹری والا نے کہا کے قلب شہر میں مالیگاؤں کے مجاہدین آزادی نے اپنی شجاعت اور بہادری سے برٹش گورنمنٹ سے اپنا لوہا منوانے والے ساتھ شہیدوں کے نام شہیدوں کی یادگار پر کندہ کرنے کو اور شہیدوں کی یادگار کو متنازع بناکر قدیم عمارت کو شہید کرنے اور اسی جگہ الٹی بندوق تعمیر کرنے میں مقامی سیاست دان ملوث رہے ہیں رضوان بھائی نے مزید کہا کے ہم نے الیکشنی ایام میں عوام کے سامنے پورے ثبوت و شواہد پیش کیے پر افسوس کے مالیگاؤں شہر کی عوام میں میر صادق اور میر جعفر کی اولادوں کے خلاف بیداری پیدا نہیں ہوئی، رضوان بھائی نے کہا کے نیند کے شہر میں آواز کا پتھر پھینکوٗ کوئی جاگے کے نا جاگے میں برابر پھینکوٗ اور رضوان بھائی نے آگے کا لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے کہا کے مالیگاؤں شہر کی تمام رکشہ موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں سمیت گلی محلہ چوک چوراہوں اور ہوٹلوں پر اسٹیکر کی شکل میں شہیدوں کا نام چسپاں کیا جائے گا اور فارسی سوڈا فیکٹری کے پاس اسکول میں انہیں ساتھوں شہیدوں کا نام لکھا گیا ہے وہاں جاکر شہیدوں کو خراج عقیدت پہ یش کی جائے گی


