امببیکا ہوٹل کے پاس دلخراش حادثہ۔محمد جنید اور شمش الہدٰی انتقال کر گئے۔
کل چالیسگاؤں پھا ٹہ امبیکا ہوٹل کے پاس محمد جنید احمد اور شمش الہدٰی حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ جس میں 17 سالہ محمد جنید احمد کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملہ میں شمش الہدٰی صاحب کافی زخمی ہو گئے تھے۔اُن کا ایک پیر نکالنا پڑگیا تھا۔ کل مالیگاؤں کے بعداُن کو ناسک کے اسپتال روانہ کیا گیا تھا۔
رات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اُن کا انتقال ہو گیا۔مرحوم شمس الہدیٰ کی تدفین بعد نماز ظہر دھولیہ کے جلال شاہ قبرستان میں عمل میں آئی۔
شمس الہدیٰ 80 فٹی روڈ پر المصیر اسپتال کے پاس رہا کرتے تھے۔ یہ اب سے پندرہ سال قبل جنتا دل سے کارپوریٹر منتخب ہوئے تھے۔ اُس کے بعد انہوں نے این سی پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔اس کے بعد گزشتہ کئی سالوں سے یہ ایم آئی ایم مجلس اتحاد المسلمین دھولیہ کے ضلعی صدر بھی رہ چکے تھے۔
کئی مرتبہ انہوں نے الیکشن میں امیدواری بھی کی تھی۔ایک مرتبہ اُنہیں کامیابی بھی حاصل ہوئی تھی۔ یہ شاہ برادری سے تعلق رکھتے تھے۔ان کے فیملی ممبران جو دہلی میں روزگار کے لیے آئے ہوئے تھے۔ ان کی عمر ساٹھ سال بتائی گئی۔ شمش الہدٰی بھنگار کا کاروبار کرتے تھے۔اُن کے جلوس جنازہ میں سرکردہ شخصیات کے علاوہ برادران وطن نے بھی شرکت کی۔اُن کی موت کی اطلاع ملتے ہی دھولیہ میں اُن کے رشتے داروں نے اور احباب نے مرحوم کے اہل خانہ کو تسلی دی۔



