بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
عرس سیدنامدارالعٰلمین رضی اللہ تعالیٰ عنہ جھہراؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر یوپی میں علما ومشائخ کا بارگاہ مدار اعظم میں خراج عقیدت
بتاریخ 17 جمادی الاول سن? 1442 ھ مطابق 2جنوری سن 2021 ء بروز سنیچر صبح نو تادوپہرایک بجے سرکارِ سرکاراں فردالافرادقطب الاقطاب اولین داعی اسلام فی الہندشمس افلاک ولایت حامل مقام صمدیت حضورسیدناسیدبدیع الدین احمدعلی حلبی شامی مکنپوری المعروف بہ زندہ شاہ مداررضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کاعرس مقدس اور آپ کی ذات اقدس سے منسوب لنگرکی عظیم الشان تقریب شمالی مشرقی یوپی کی تقریبااکتالیس سالہ قدیم دینی علمی ثقافتی درسگاہ جامعہ عزیزیہ اہل سنت ضیائالاسلام موضع جھہراؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر یوپی انڈیامیں منعقدکی گئی۔
عرس پاک کاآغاز ادارہ ہی کیایک طالبعلم کی تلاوت کلام الٰہیہ سے ہوا بعدہ ادارہ کے طلبہ اور طالبات نے حمدباری تعالیٰ اور نعت رسول کونین صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم اور مناقب سیدنامدارالعلمین پیش کیے جس سے ایک بڑاخوشگوارسماں پیدابندھ گیا۔
عرس پاک میں شریک علاقائی اور بیرونی علمائے کرام بالخصوص مکرمی مولاناخورشیداحمدنظامی صاحب پرتاول بازارمہراجگنج جناب مکرم مولاناپارسابستوی صاحب نعت خوان حبیب جناب محمدشمیم صاحب علوی دیوری سدھارتھنگروغیرہم متعدشعرااورمداحانِ رسول پاک علیہ والہ السلام نیسرکارسیدنامدارپاک کی شان میں بڑیوالہانہ اور پرسوزاندازمیں منقبت خوانی فرمائی۔
صدرِ اجلاس مناظراہل سنت عمدۃالمدرسین خلیفۂ حضوراشرفِ ملت حضرت علامہ مولانامفتی محمدحبیب الرحمٰن صاحب قبلہ علوی المداری دامت برکاتہم صدرافتائادارہ ہذا وایکزیکٹیوممبر آل انڈیاعلماؤمشائخ بورڈ (AIUMB) نے عرس پاک کی مجلس سے خطاب کیا۔
آپ نے اپنے صدارتی واستقبالیہ خطاب میں اتحادامت کی ضرورت اور اختلاف سے دوری جیسے حساس اوراہم موضوع پر بڑی پردردگزارش کی۔
مفتی صاحب نے فرمایاکہ آج طاغوتی قوتیں صفحۂ گیتی سیامت مسلمہ کاوجودمٹانے کی مکمل کوشش کررہی ہیں جب کہ مسلمان ان تمام باتوں کودیکھنے جاننے اورسمجھنے کے باوجوداب تک آپس میں دست وگریباں ہیں، اتحادکااحساس تک نہیں پیداہورہاہے اگریہی حال اور بے راہ روی قائم رہی توہمیں سقوط بغداداور زوالِ اندلس جیسے بھیانک اور رونگٹے کھڑے کردینے والے حالات کے لیے تیاررہناچاہیے جہاں پرآٹھ سوسالہ اسلامی پرچم لہرانے والی قوم صرف باہمی اختلاف کے سبب یہودونصاریٰ کی غلام ہوگئی اور اندلس ہسپانیہ (اسپین) میں بدل گیا۔
مفتی صاحب نے تمام شرکائے اجلاس جملہ علمائے عظام بالخصوص عرس کی تقریب کورونق بخشنے والے عظیم عالم دین فقیہ اسلام حضرت علامہ مفتی عبدالحکیم صاحب قبلہ نوری پرتاول بازارمہراجگنج، خطیب پروانچل حضرت مولاناصاحب علی صاحب چترویدی صدرالمدرسین دارالعلوم امام احمدرضا بندیشرپور،خطیب ہردل عزیزحضرت مولاناطارق حسین صاحب مصباحی دھرم سنگھوابازار سنت کبیرنگر،محقق کربلا نقیب اہل بیت حضرت علامہ فخرعالم صاحب شیداکمالی گوونڈی بمبئی، استاذالاساتذہ شیخ کامل حضرت علامہ مولاناصوفی محمدشفیع صاحب قبلہ نعیمی دامت فیوضہم سابق استاذجامعہ اہل سنت مظفرالعلوم سرسیا کاشکریہ اداکیا۔
عرس مقدس کی تقریب میں کثیرعلماودانشوان قوم وملت نے شرکت فرمائی جن میں استاذالاساتذہ حضرت علامہ محمدمنورحسین صاحب عزیزی مصباحی،حضرت مولاناجہانگیرصاحب ٹکوئیا اٹوابازار، حضرت حافظ وقاری رضوان ہاشم مداری صاحب لہڑابازار، حضرت مولاناعلاؤالدین قادری صاحب بانسی،حضرت حافظ وقاری علم الہدٰی صاحب رضوی ہریامروٹیا،حضرت مولانامحمدوکیل صاحب رضوی،حضرت مولانااخترحسین صاحب نظامی، حضرت ماسٹرمحمدعمرصاحب صدیقی استاذ مدرسہ اہل سنت انوارالاسلام سہاول، حضرت حافظ وقاری اصغرحسن صاحب مداری، حضرت مولاناعطاؤالمصطفےٰ صاحب نظامی دیوری نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اجلاس کی سرپرستی پیرطریقت رہبرشریعت حضورصوفی محمدجمال الدین صاحب قبلہ علوی مداری خلیفہ آستانۂ سیدنامدارالعلمین مکنپورشریف نے فرمائی جب کہ عرس کی اس تقریب کی نقابت نقیب اہل سنت حضرت مولاناارشاداحمدعلوی اشرفی صاحب درگجوت سنت کبیرنگرنے فرمائی۔
عرس پاک کے تمام امورکی سربراہی کے فرائض محقق مداریت خطیب اہل بیت ادیب باکمال حضرت علامہ مولانامحمدقیصررضاصاحب حنفی مداری نائب افتائادارہ ہذانے بحسن وخوبی انجام دیے۔صلوٰۃوسلام اور حضوراستاذلاساتذہ علامہ صوفی محمدشفیع صاحب قبلہ نعیمی دامت برکاتہم کی دعاؤں پرعرس کی یہ تقریب اختتام پزیرہوئی جس کے بعدشام تک سرکارسیدنامدارالعلمین رضی اللہ تعالی عنہ سے منسوب لنگرمداریہ جاری رہااور کثیرخلق خدافیضیاب ہوئی۔اجلاس اور لنگرمیں شامل رہنے والے عظیم مردمجاہد قلندرصفت فدائے سادات عالیجناب الحاج محمدسراج قادری صاحب صدرمنھاج القرآن انٹرنیشنل شاخ پنجاب کے شکریہ کے ساتھ صدراجلاس حضورمفتی صاحب قبلہ اور دیگرحاضرین نے خصوصی دعا فرمائی۔
معذرت: مجھے اچھی طرح علم ہے کہ ہمارے مہمان کئی علمائے کرام کے نام شامل تحریرنہ ہوسکے ہیں جس کے لیے ہم اپنیان احباب سے معذرت خواہ ہیں۔
نوٹ:عرس کی تقریبات کی کچھ جھلکیاں فیضان ابوحنیفہ نامی فیسبک آئی ڈی پرملاحظہ کی جاسکتی ہیں
والسلام
صاحبزادہ حافظ محمدحسان مداری علوی المداری


