جلگاؤں۔ زبانیں اظہار خیال اور تبادلہ خیال کا ذریعہ ہے اس میں اپنا بنانے اور مرغوب کرنے کی کشش ہوتی ہے ان کے ذریعے ہم خیالات کا تبادلہ کر سکتے ہیں ان زرین خیالات کا اظہار انجمن خدمت خلق کے زیر اہتمام جاری کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں مراٹھی بھاشا ترویج و اشاعت پندرہ روزہ تقریبات مراٹھی بھاشا سنوردھن کے تحت منعقدہ تقریبات کی اختتامی تقریب کے صدارتی خطبہ میں صدر انجمن ڈاکٹر امان اللہ شاہ نے کہا۔ موصوف نے لسانیاتی مہارت حاصل کرنے کی بات پر بھی زور دیا ۔مشہور ہندی مراٹھی فلم ،ڈرامہ،ٹیلی ویژن سیریل کے اداکار سہاس پنسیکر نے بھی مراٹھی زبان ،علاقائی زبان ، مادری زبان اور روزگار کی زبان کی اہمیت بتاتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ میرے بچپن میں حیدرآباد شہر میں والد محترم نے اردو زبان اور اسکا علم سکھا میں مہاراشٹر میں اپنا لوہا منوانے مراٹھی پر عبور حاصل کر رہا ہوں ۔ کثیر لسانی ادیب شاعر ڈاکٹر رفیق احمد راہی نے بھی مراٹھی زبان میں نعت مبارکہ حمد و مزاحیہ گیت پیش کر کے ناظرین کو مسرور کیا ۔ سابق صدر مدرس اردو شاعر انگریزی ،مراٹھی زبانوں کے ماہر اسلم طیبی نے رہنمائی کرتے ہوئے مادری، ریاستی، قومی اور عالمی زبان کی اہمیت بتا کر جدید علوم اور زبانوں پر مہارت حاصل کرنے سے متعلق رہنمائ کیں۔ صدر مدرس عقیل خان نے مراٹھی زبان کی اہمیت بتاتے ہوئے حکومت کے زیر اہتمام جاری اس مہم میں عملی طور پر شرکت سے متعلق خوشی کا اظہار کیا شعبہ مراٹھی کی نگراں نسرین قادری نے افتتاحی کلمات ادا کئے مظہرالدین شیخ نے مراٹھی زبان میں نعت مبارکہ پیش کیں طالبات نے مراٹھی زبان سے متعلق تقاریر، اقوال زرین ،نظمیں، گیت پیش کئے نظامت مظہرالدین شیخ اور ذاکر شاہ نے بحسن خوبی انجام دیئے قبل ازیں شیخ تبریز نے حمد خداوندی کا نذرانہ پیش کیا تو وہی زاہد شاہ رکن انجمن مہمان خصوصی موجود تھے رسم شکریہ اسماء ظہور نے ادا کیا۔ کامیابی کے لیے شعبہ ثقافتی امور و مراٹھی شعبہ کی اراکین کے ساتھ تدریسی غیر تدریسی عملہ نے محنت و کوشش کیں۔ شعبہ نشر و اشاعت شمس تبریز 8208332522
زبانیں تبادلہ خیال کا ذریعہ ہے:کےکےاردو کی مراٹھی بھاشا تقریب میں ماہرین کے تاثرات
جنوری 31, 2021
0
Tags