جلگاوں( عقیل خان بیاولی) ریاست مہاراشٹرا کی صوبائی سرکاری زبان و ادب کو اردو ادب کی مقبول ترین اور آبرو سمجھی جانے والی صنف سخن غزل کو مراٹھی زبان و ادب میں نیا انداز نیا مقام دینے والے مقبول خالص مراٹھی غزل کے شاعر الہی جمعدار بالمعروف "کوہ نور غزل" مورخہ ۳۱ جنوری بروز اتوار اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ موصوف کا آبائی وطن سانگلی مہاراشٹر ہے یکم مارچ ۱۹۴۶ میں ان کی پیدائش سانگلی کے دیہات دودھ گاؤں میں ہوئ مگر وہ پونہ میں رہا کرتے تھے۔۷۰ کی دہائی میں مقبول شاعر سریش بھٹ نے مراٹھی شاعری میں غزل کو متعارف کروایا ان کے بعد مرحوم کا نام آتا ہے۔ انہوں نے نہ ریاست بلکہ قومی سطح تک مراٹھی غزل کو فروغ دینے کئ راہیں ہموار کیں۔اس نصف کو لیکر ان کے ان گنت پروگرام ٹیلیویژن و ریڈیو پر بھی ہوۓ۔نو قلمکاروں کو لکھنے کی ترغیب دینا مرحوم کا خاصہ رہا نۓ قلمکاروں کی تربیت کےلۓوہ خصوصی ورک شاپ لیا کرتے تھے مقصد صرف یہی تھا کہ سلسلہ جاری رہے۔گزشتہ کچھ مہینوں سے وہ بیمار چل رہے تھے ان کے انتقال پر مراٹھی زبان کے ادیب شاعر نعت گوں،مسلم مراٹھی ساہیتہ کے ضلع المبردار ڈاکٹر رفیق احمد راہی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مراٹھی زبان و ادب کا الہی جمعدار کی صورت میں جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی ہونا مشکل ہے اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور مراٹھی علم و ادب کو ان کا نعم البدل فورا عطا کرے۔