دعوتی بک اسٹال
بضمن مہم
"من الظلمت الی النور"
آج بروز جمعہ sio مالیگاؤں کی جانب سے دوپہر 3:00 تا 5:00 بجے تک شہر کے نیا بس اسٹینڈ پر دعوتی بک اسٹال لگایا گیا۔
الحمدللہ برادران وطن خصوصاً طلبہ و طالبات نے استفادہ کیا۔اس بک اسٹال سے جماعت اسلامی ہند، مہاراشٹر کی جاری دعوتی مہم"من الظلمت الی النور(اندھیرے سے اجالے کی طرف) کا تعارفی فولڈر مراٹھی، ہندی اور اردو زبان میں تقریباً 200 تقسیم کیا گیا۔ساتھ ہی تقریباً 100 مراٹھی کتابچے بھی تقسیم کئے گئے۔ تنظیم کے ممبران و اسوسی ایٹس فولڈرس تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ احادیث مبارکہ کے پوسٹرس بھی لے کر کھڑے رہے۔
_SIO MALEGAON


