کارپوریشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا کی شاندار فتح
مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز میئر طاہرہ میڈیم, کمشنر دیپک ترنمبک کاسار اور ڈپٹی کمشنر نتین کاپڑنیس کے ہاتھوں چیمپ کرکٹ گراؤنڈ دابھاڑی روڈ پر ہوا. اس ٹورنامنٹ میں مختلف ڈپارٹمنٹ کی کل پچاس ٹیم ہے.
اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے شروعات کھیل میں مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا اور بجلی محکمہ کے درمیان کھیلا گیا. الیکٹرانک میڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کل 52 رن, 6 اوور میں بنائے. بعد ازاں سامنے والی ٹیم کو 45 رن پر آل آؤٹ کر شاندار پہلی جیت درج کی. اس پورے میچ کو انتظامیہ نے دیکھا اور میڈیا کے نمائندے کو جیت کی مبارکباد پیش کی.