محمد عارف نوری
(نائب صدر راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں)
(پریس ریلیز)
کسانوں کے سمّان میں
ہم اترے میدان میں
تین زرعی قوانین کے خلاف ملک کے کسان پچھلے کئی دنوں سے دلّی سِنگھو بارڈر پر سخت سردی میں سراپا احتجاج ہیں اور اپنے جمہوری حق کے لیے حکومتِ وقت سے لڑ رہے ہیں اور ہمارے ملک کی بےحس سرکار کسانوں کو بدنام کرنے اور اس احتجاج کو ظُلم و ذیادتی کے ذریعے ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے حکومت کے اس ظالمانہ اور سیاہ قوانین کے خلاف ہے ملک کی انصاف پسند اور سیکولر عوام کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے کسانوں کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں راشٹریہ کسان مورچہ کی جانب سے 550 ضلعوں میں کسان مخالف قوانین کے خلاف 11 جنوری سے 17 جنوری تک ضلع کلکٹر آفس کے سامنے دھرنا آندولن کا اعلان کیا گیا ہے عوام سے اس دھرنا آندولن میں شرکت کی اپیل بھی کی گئی اسی سلسلے میں مالیگاؤں صدر اکبر سیٹھ اشرفی، نائب صدر محمد عارف نوری, صوفی انیس قادری صاحب، حفظ الرحمن صاحب، صابر بھائی و دیگر صاحبان وفد کی صورت میں ناسک ضلع کلکٹر آفس پہنچ کر کسان مورچہ اور کسان آندولن میں شرکت کی ضلعی صدر یوسف الیاس صاحب و مقامی راشٹریہ مسلم مورچہ، آل انڈیا علماء بورڈ، سنّی جمیعت اسلام، کُل جماعتی تنظیم کے لیٹر پیڈ پر تائید و حمایت دی گئی اس دھرنا آندولن میں صوفی انیس قادری، اکبر سیٹھ اشرفی ،محمد عارف نوری صاحبان نے خطاب کیا اور کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعلان کیا اس دھرنا آندولن میں شجاتا میڈیم نے تقریر کرتے ہوئے حکومت کی چالبازی اور بےجا پالیسیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جب تک کسانوں کو ان کا حق نہیں ملتا ہم کسانوں کے ساتھ ہیں۔




