جموئ_اسلام نگر علی گنج بلاک کے تحت اردو اپگریڈڈ مڈل اسکول جکھڑا, ذخیرہ جموئ میں اردو اساتذہ کی ایک اہم میٹنگ معروف شاعر و ادیب امان الله خان المعروف امان ذخیروی کی صدارت میں ہوئ. مہمان خصوصی کے طور پر جھارکھنڈ کے خوش فکر شاعر جناب اسرافیل شیرقندوی شامل ہوئے. اس میٹنگ کا مقصد یہ تھا کہ کس طرح معاشرے میں تعلیم کو فروغ دیا جائے. کیسے پچھڑے ہوئے طبقے کی نئی نسل کو عصری تعلیم سے جوڑا جائے. اس کے علاوہ اردو جو ملک کی گنگہ جمنی تہذیب کی علمبردار ہے اسے کس طرح مقبول عام کیا جائے.
چنانچہ انہیں سب باتوں کو مد نظر رکھ کر یہ فیصلہ لیا گیا کہ بزم فروغ تعلیم نو کے نام سے ایک تنظیم قائم کی جائے اور پورے علاقے میں لوگوں سے رابطہ کر تعلیم کی اہمیت سے روشناس کیا جائے اور آنے والی نسلوں کو علم حاصل کرنے کا پورا موقعہ فراہم کیا جائے. اسکے لئے قابل اساتذہ نے یہ تجویز رکھی کہ ہر مہینے اساتذہ ایک معمولی رقم اس بزم کی فنڈ میں جمع کریں اور ان پیسوں سے معاشرے کے مفلس و نادار بچوں کی تعلیم میں آ رہی رکاوٹوں کو دور کیا جائے.
اس طرح آج اس نیک ساعت میں بزم فروغ تعلیم نو وجود میں آئ ہے. اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے نوجوان اساتذہ کے نام درج ذیل ہیں
محمد صدام حسین
محمد دلشیر خان
محمد شاداب رضی خان
محمد رفیق
محمد آفتاب انصاری