جلگاؤں؛(نامہ نگار ) علاقہ خاندیش کی مراٹھی صحافت کا معتبر نام نورالدین ملاجی جو بیک وقت الیکٹرانکس و پرنٹ میڈیا دونوں ہی کے ذریعے علاقہ اور بالخصوص اقلیتی طبقات کے مسائل کو حکام تک پہنچا کر انہیں حل کرنے کی پرزور کوشش کرتے ہیں اسی کے علاقہ میں امن و امان و ہم آہنگی کی فضاء بنی رہے کے لیے بھی کوشاں ہیں اسی بناء پر بلا تفریق وتمیز عوام الناس ان پر اعتماد کرتی ہیں اسی صورت میں حال ہی موصوف کو اکھیل بھارتیہ پترکار سنگھ کے ضلع جلگاؤں (دیہی) کا کارگزار صدر منتخب کیا گیا۔اس انتخاب سے علاقہ میں خوشی کا ماحول نظر آرہا ہے۔اس موقع پر موصوف نے کہاں کہ تنظیم نے مجھ پر جو اعتماد کرتے ہوئے ذمہ داری سونپی ہے میں اسے ہر ممکن پورا کرنے کی کوشش کرونگا ۔