آج مورخہ، 6فروری2021 مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے وسیع وعریض گراؤنڈ پر اردولسانی کمیٹی،اردو بال بھارتی ٹیم،شعبۂ اردو،مجلس مشاورت کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس بامقصد پروگرام کی شروعات شروعات xth A کی طالبہ بازغہ مشتاق احمدنے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جس کا ترجمہviii D کی طالبہ سارینہ نے پیش کی۔ بعد ازیں اسکولِ ھٰذَا کے پی ٹی ٹیچرس کی نگرانی میں ایم سی سی اور این سی سی کی طالبات کے زریعےبہ اعزاز اسپیشل آفیسر برائے اردومحترم نویدالحق صاحب کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔اس پروگرام کی صدارت انجمن معین الطلباء کے چیئرمین الحاج اسحٰق سیٹھ زری والے صاحب نے انجام دئیے۔ پروگرام کے اغراض ومقاصد اسکولِ ھٰذَا کی معلمہ فوزیہ آپا نے بیان کئے۔ خیر مقدمی کلمات اسکولِ ھٰذَا کی پرنسپال محترمہ رقیہ پروین صاحبہ نے ادا کئے۔ تمام ہی معزز مہمانان کی خدمت میں گل، شال اور ٹرافی کا نذرانہ پیش کیا گیا۔مہمان مقررین نے زبردست خطابات سے نوازہ۔ طالبات اس بات سے جھوم اُٹھی کہ جن مصنفین کے اسباق ہم کو پڑھاۓجاتے ہیں آج وہ ہمارے سامنے موجود ہیں۔۔ نویں درسی کتاب میں موجود سبق بخار کے مصنف ڈاکٹر اسداللہ صاحب نے اپنی مفید باتیں طالبات کے گوش گزار کئےاورکہا کہ میں اس بات پر خوش نہیں ہوں کہ میرا مضمون نویں جماعت کی اردو کی کتاب میں موجود ہے بلکہ اس بات پر خوشی اور فخر محسوس کرتا ہوں کہ آپ طالبات اس مضمون کو پڑھتی ہیں۔رکن بال بھارتی سلیم شہزاد صاحب نے ماضی کی باتوں کوپیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلاف کی معلومات کو طالبات تک فراہم کی جانا چاہیے۔ اساتذہ کو مشورہ دیا کی اپنے مضمون کی پوری اسٹڈی کر کے پڑھانے جائیں۔ اسباق کے ساتھ ساتھ اس کے مصنفین کو بھی یاد رکھیں۔ رکن بال بھارتی،دسویں جماعت کی اردو کتاب میں موجود اردو اور مراٹھی کے ثقافتی رشتےکے مصنف یحییٰ نشیط صاحب نے طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی نانیاں اور دادیاں کی تعلیمی توجہ کی وجہ سے ہم سب یہاں موجود ہیں۔پرانے زمانے کی تعلیم اور موجودہ زمانے کی تعلیم کو انتہائی سہل انداز میں بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے اصول پر عمل کیجئے کہ تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مردوعورت پر فرض ہے۔ اسپیشل آفیسر برائے اردو،خان نویدالحق صاحب نے اپنی تقریر میں طالبات کے ڈسپلن کر سراہنا کی۔ ان کے درد کو اپنا درد بتایا۔ اپنی مفید اورگراں قدر مشوروں سے نوازے۔ پرگرام کے صدر محترم چیئرمین اسحاق سیٹھ صاحب اپنے خطبہ صدارت میں نویدالحق صاحب کا مشورہ قبول کیا اور طالبات کیلئے شامیانے کا نظم کرنے کا فیصلہ لئے۔رقیہ آپا کے کاموں کی ستائش کی، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو مبارکباد پیش کئے۔رونق اسٹیج شخصیات میں مہمانان کے علاوہ انجمن معین الطلباء کے چئیرمین، سکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری اور اراکین انجمن موجود تھے۔ اسکولِ ھذا کی طالبہ فائزہ خانم نے نیوز اینکر کی زبردست عکاسی پیش کی، تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے میدان گونج اُٹھا۔ اسکول ھذا کی فعال معلمہ محترمہ ناہید کوثر صاحبہ نے بحسن خوبی نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ریٹائرڈ آفس سپریٹنڈنٹ محترم رئیس سر نے رسم شکریہ کے ادا کئے۔ صدر صاحب کی اجازت سے پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں پونہ بال بھارتی ٹیم کا شاندار استقبالیہ پروگرام کا انعقاد
فروری 08, 2021
0
Tags