حکومت گستاخوں پرفوری کاروائ کرکےملک کےامن وامان کوقائم رکھےمفتی محمدمنظرحسن خان اشرفی مصباحی بانی عالمی سنی صوفی تحریک (الھند)
آج کل گاہےبگاہےملک کےاندراورباہردہشت پسندوں اورامن وامان کوبربادکرنےوالےعناصرکی طرف سے ذات رسالت مآب علیہ وآلہ وسلم اوراسلام کی مقدس شخصیات پررکیک ونازیبابکواس کئےجارہےہیں۔اس میں کوئ شک وشبہ نہیں کہ یہ نازیباحرکتیں شدت پسندوں کی سوچی سمجھی سازش کاحصہ ہے۔اوراسکےپیچھے ایک بہت بڑادہشت گردوں کاگروہ شامل ہے۔جس کےذہن وفکرمیں صرف تخریب کاری ہی بھری ہوئ ہے۔وہ ایسی حرکتوں کےذریعےمسلمانوں کومشتعل کرناچاھتےہیں۔انکے جذبات کوبھڑکاکرامن وامان کوخراب کرناچاھتےہیں۔اس گروہ کومعلوم ہیکہ ساری دنیاکامسلمان سب کچھ برداشت کرسکتاہے مگر شان رسالت علیہ وآلہ وسلم میں ذرہ برابر بھی توہین برداشت نھیں کرسکتا۔خواہ اسکیلئے کچھ بھی قیمت چکانی پڑجائے۔ناموس رسالت کاتحفظ اوران کی عزت وعظمت کی حفاظت ایمان کا لازمی حصہ ہے۔اورزندگی کےآخری سانس تک شان رسالت کادفاع کرناضروری ہے۔انسان کی ضرورتوں کی تکمیل کیلئےتجارت ومال واسباب کی فراہمی ضروری ہےمگرایک مومن کی نگاہ میں سب سے زیادہ ضروری واہم کچھ ہےتومحبت رسول اورعزت وعظمت رسول علیہ السلام کی حفاظت ہے۔اس جذبہ کےبغیرانسان کچھ بھی ہوجائےمگروہ مومن نھیں ہوسکتا۔شاتم رسول کی سزامذہب اسلام میں قتل ہے۔اوردورحاضرمیں ہماری ذمہ داری ہیکہ شاتم رسول کو قانون کےدائرےمیں سخت سےسخت سزادلائیں۔اس سےہرطریقےکاتعلق منقطع کرلیں۔اپنی طاقت کےمطابق عدلیہ میں جاکراسکےخلاف کیس درج کرائیں قانونی کاروائ کریں۔افسوس ہیکہ اظھاررائ کی آزادی کےنام پرایسی نازیباحرکتیں کی جارہی ہیں جس سےصرف فتنہ اورشدت میں اضافہ ہی ہوگا،ملک کاہی نھیں بلکہ عالمی سطح پربدنظمی اورنفرت وشدت کےبڑھنےکاخدشہ بڑھ جاتاہے۔آج کروناکیوجہ سے معاشیات کی کمرٹوٹ چکی ہے۔اسےمظبوط کرنےکی فکرہونی چاھئے۔مگراس سےبےفکرہوکرتعصب وحسدکی آگ کو بھڑکانےمیں ایک گروہ ملک کےاندروبیرون ملک لگاہواہے۔ایسےظالموں کےخلاف حکومت کوسخت کاروائ کرنی چاھئے۔اگرایسےظالموں پرکاروائ نھیں ہوئ اوربروقت ایسی حرکتوں پرروک نھیں لگی توملک کےامن وامان کوایسےظالم لوگ بربادکردینگےجوکسی بھی ملک کےروشن مستقبل کیلئےبہت بڑی روکاوٹ اورخطرہ ہے۔لھٰذامیری ارباب اقتدارسےگذارش ہیکہ ملک کےامن وامان اورتعمیروترقی کی خاطرایسی حرکتوں پرروک لگائیں۔اوراس کام کےمرتکب کوسخت سزادیکرفتنہ کادروازہ بندکردیں۔