ایسے وقت میں جب کرایہ دار کرائے کی جگہ کو خالی کرنے کے لیے مالک مکان سے لاکھوں روپے کا مطالبہ کرتا ہے اور مالک مکان اپنی خود کی جگہ کو واپس حاصل کرنے کے لیے نا چاہ کر بھی مصلحتاً کرایہ دار کو روپے دیکر اپنی ملکیت والی جگہ واپس حاصل کرتا ہے ایسے حالات میں نورانی مسجد نیاپورہ کی ملکیت کا گوڈاؤن جو کہ نورانی مسجد کے بلکل سامنے ڈاکٹر غلام حیدر صدیقی کے دواخانے بازو سے ہے جس کے کرایہ دار شکیل ٹرانسپورٹ کے مالک عبداللہ سیٹھ کے فرزند محمد احمد و مرحوم محمد عمر گذشتہ ساٹھ سالوں سے تھے ٹرسٹیان نورانی مسجد کے مطالبے پر بغیر کسی ذاتی غرض و لالچ اور روپے کے مطالبے کے بغیر نورانی مسجد کی ملکیت والی جگہ کو خالی کردیا ساٹھ سالہ عرصہ کم نہیں لیکن ٹرسٹیان مسجد کی ایک آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک عظیم الشان مثال قائم کی جس کی مثال صرف اور صرف ہمارے اپنے شہر مالیگاؤں میں ہی مل پائے گی اللہ رب العزت ان کو خوب جزائے خیر دے مسجد کی ملکیت کو خالی کرانے کی بیٹھک میں حاجی عبدالرحمن 62 والے، یاسین جواہر، ذلو سیٹھ، عیدی آمین بھکو شامل رہے خاص کر یاسین جواہر کی خصوصی دلچسپی و توجہ کی وجہ سے نورانی مسجد ملکیت کا معاملہ نہایت ہی خوش اسلوبی سے حل ہوا ۔ ٹرسٹیان نورانی مسجد کرایہ دار شکیل ٹرانسپورٹ کے مالک عبداللہ سیٹھ کے فرزندمحمد احمد و مرحوم محمد عمر سمیت پنچ یاسین جواہر، ذلو سیٹھ، عیدی آمین بھکو کے شکر گزار ہیں اور دعاگو ہیں اللہ رب العزت سبھی کو بہترین بدلہ عطاء فرمائے آمین