مومن زرقا فاطمہ نیشنل لیول
تقریری مقابلے میں اول
طلباء و طالبات کے اندر چھپی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے کے مقصد اور بچوں کو خود اعتمادی کے ساتھ اپنا ٹائلنٹ پیش کرنے کی غرض سے اورنگ آباد سے تعلق رکھنے والے سید فیضان دانش اینڈ ٹیم نے اسکولی بچوں کے درمیان تقریری، تحریری، نعتوں اور ڈراموں کے مقابلوں کا انعقاد کیا، آل انڈیا سطح پر آن لائن ہونے والا یہ کمپٹیشن جو کہ جونیئر ٹائلنٹ ہنٹ /212020 اور کے نام سے منسوب کیا گیا نومبر مہینے سے 26 جنوری تک مسلسل چلنے والے اس آن لائن تقریر کے کمپٹیشن میں محترم مقصود احمد صاحب کے جی این کی پوتی محب گرامی محمد مدثر حسین رضوی مالیگ (صدر اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں) کی صاحبزادی جے اے ٹی گرلز پرائمری اسکول میں زیر تعلیم درجہ دوم کی طالبہ مومن زرقا فاطمہ نے" سیرت النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے عنوان پر زبردست تقریر کرکے ٹاپ ٹین میں اپنا مقام بنایا، اسی طرح دوسرے راؤنڈ میں بھی پرمغز تقریر کرتے ہوئے ٹاپ فائیو میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوئی، سچی لگن اور محنت کے ساتھ کچھ پالینے کے جذبے کے تحت بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید یہ بچی نے فائنل راؤنڈ میں "میرے والدین میری جنت" کے عنوان پر اپنی تقریر کو پیش کیا، منفرد لب و لہجہ، بروقت ہاتھوں کا صحیح ایکشن اور شاندار دل کو موہ لینے والی تقریر جس میں والدین کے مقام مرتبے ادب و احترام کو قرآن کریم کی مقدس آیات طیبات اور حدیث مبارکہ کی روشنی میں پیش کیا، انتہائی متاثر کن تقریر کی بدولت 8 فروری کو اعلان کے مطابق ججوں نے آن لائن پروگرام میں اسے اول مقام سے سرفراز کیا. پندرہ سے زائد ریاستوں کے طلباء و طالبات نے اس تقریری مقابلے میں حصہ لیا ان میں اول مقام حاصل کرنا یقیناً یہ ہمارے شہر کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے. معلوم ہو کہ اس قبل بھی مومن زرقا فاطمہ اسکولی سطح پر منعقد ہونے والے تقریری مقابلوں میں حصہ لے کر اول مقام حاصل کرچکی ہیں، والدین، ٹیچر، اسکول، محلے اور مالیگاؤں شہر کا نام روشن کرنے والی روشن مستقبل کی راہی مومن زرقا فاطمہ کو اس خوشی و مسرت کے موقع پر ہم دل کی عمیق گہرائیوں سے ھدیہ تہنیت و تبریک پیش کرتے ہیں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں جہاں ان کے خوش نصیب والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں وہیں ان کے اساتذہ جنھوں نے اسے تیار کرنے میں اپنا قیمتی وقت دیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو اس قابل بننے میں مدد فراہم کی جن میں قابل ذکر مبشرہ زینت میڈم اور سفینہ میڈم کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کی خدمات کے اعتراف میں ہم ان کے مشکور و ممنون ہیں جے اے ٹی اسکول کے جملہ ٹیچر اسٹاف کو بالخصوص ہیڈ مسٹریس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں یہاں یہ تذکرہ بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ انفرادی شناخت کا حامل جے اے ٹی گرلز اسکول نام کا یہ معیاری تعلیم کا ادارہ مسلم بچیوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے اچھی تعلیم اور ڈسپلن کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر بھر میں مشہور ہے.
اخیر میں ہم مومن زرقا فاطمہ کے حق میں بارگاہ رب السموات فی الارض میں دعا کرتے ہیں کہ اللہ کریم اسے علم نافع، عمل صالح، اخلاص، اخلاق، نیک کردار اور صحت و تندرستی کے ساتھ طویل زندگی عطا فرمائے کامیابی و کامرانی ہمیشہ قدموں کا بوسہ لیتی رہے آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم..
مبارکباد و نیک خواہشات :- حافظ رضوان حسین رضوی، صوفی شعبان نقشبندی، محمود جاوید سر، خالد قریشی سر، حاجی افضل میمن، مزمل حسین، محسن حسین، مبشر حسین، احسن رضا، محمد زرتاب اثیر محمد مشعر، حسنین رضا، محمد علی، حیدر جیلانی، ، وسیم اختر، امتیاز رضا صابری، حسان رضا، آفتاب خلیفہ، عبدالقادر انڈے والے، ابرار مستری، ازھر رضوی، ارشد رضوی، بزم رضائے صابری، اراکین فاؤنڈیشن.