مالیگاؤں۔آل مالیگاؤں پاور لوم ایسوسی ایشن کے بینر تلے 11 فروری2021 بروز جمعرات کو دوپہر 3بجے حُسین سیٹھ کمپاؤنڈ مالیگاؤں سے بنکروں اور مزدوروں نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔
یہ پیدل ریلی ایڈیشنل کلیکٹر آفس پہنچی۔۔راستے میں احتجاج میں شامل افراد کے ہاتھوں میں مراٹھی میں تحریر کردہ تختی بھی موجود تھی۔ہماری مانگ پوری کرو۔۔یوسف سیٹھ آگے بڑھو ۔۔ہم تمہارے ساتھ ہیں۔۔اور دیگر نعرے لگاتے ہوئے۔ریلی ایڈیشنل کلکٹر آفس پہنچی۔اور میمورنڈم پیش کیا گیا۔
اس ضمن میں ثنا نیوز کو موصول اطلاع کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر غریبوں کو سرکار مفت اناج فراہم کرے۔بجلی کا دام کم کرے۔6 مہینہ بنکروں اور مزدوروں کا بجلی بل معاف کرے۔دام 2 روپیہ فی یونیٹ کرے۔سوت کا بھاو کنٹرول ریٹ میں کیا جائے۔پاور لوم بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے۔اس طرح کے اہم مطا لبات کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔