انتظامیہ نے دھولیہ شہر کونشہ سے پاک کرنے کاعزم کیا
ہرنشہ آورچیزوں کوفروخت کرنے والوں پرسخت کارواٸی ھونی چاٸیے۔آمدارفاروق شاہ صاحب
دھولیہ۔مورخہ 12فروری2021 بروزجمعہ شام پانچ بجے شہر دھولیہ کے ہردلعزیزآمدار ڈاکٹرفاروق شاہ صاحب کی قیادت میں جمعیتہ علما مولاناارشد مدنی کے ذمہ داروں ، ایس پی صاحب ، ایڈیشنل ایس پی صاحب و دھولیہ شہرکے تمام پولس اسٹیشن کے آفیسران اور فوڈاینڈ ڈرگس کے آفیسران کے ساتھ ضلع کلکٹرکی صدارت میں راٶنڈٹیبل مشترکہ میٹنگ کی گٸی۔اس میٹنگ میں دھولیہ شہر کونشہ سے پاک کرنے کاعزم ظاہرکیاگیا۔کلکٹرصاحب ، آمدارصاحب وایس پی صاحب نے آفیسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی صورت نشہ آور چیزوں کوفروخت کرنے والوں پرسخت سے کارواٸی ھونی چاٸے۔فوڈاینڈڈرگس کے آفیسران نیز پولس انتظامیہ کی جانب سے ہرقسم کی مدد کا یقین دلایاگیا۔ساتھ ہی آمدارصاحب نے کہاکہ نشہ آورادویات یا نشہ آور چیزیں فروخت کرنے والوپرسخت سے سخت کرواٸی ھونی چاٸیے۔ اسی کے ساتھ اسکولوں ،کالجوں کے پاس جو ریسٹورینٹ ھوٹلیں ہیں ان میں لڑکوں لڑکیوں کوملنے کی آزادی دی جاتی ہے اسے ختم کیاجاٸیے۔دوالگ الگ مذاہب کے لڑکے لڑکیوں کے ملنے جلنے پرپابندی عاٸدکی جاٸے۔تقریباًایک گھنٹہ چلنے والی اس مشترکہ میٹنگ میں نشہ مخالف مہم کے امورطٸے کٸےگٸے۔نیزجمعیتہ علمامولاناارشدمدنی کے اس عمل کوخوب خوب سراہاگیا۔ آخرمیں حاجی شوال امین صاحب نے ضلع کلکٹر ، آمدارصاحب ، پولس انتظامیہ وفوڈاینڈڈرگس کے آفیسران کا شکریہ اداکرتے ھوٸے کہاں کہ ہمیں امید ہیکہ اس مہم میں انتظامیہ ھمارے قدم سے قدم ملاکرچلے گے۔اس میٹنگ میں شہردھولیہ کے آمدار کے فرزند شہبازشاہ وشاداب شاہ ، نیلیش کانٹے ، پرویزشاہ ، آصف پوپٹ ، اسی کے ساتھ جمعیتہ علما کے وفدمیں حافظ حفظ الرحمن ، مولانا ضیاء الرحمن قاسمی ، مفتی شفیق قاسمی ، مولاناعابدقاسمی ، مولانا شکیل قاسمی ، حاجی شوال امین ، شیخ پرویز ، عارف عرش ، حافظ کلام ، اکبر سر ، اعجاز بھائی ، آصف بھاٸی ، عبدالرحمٰن ، ابوذر ، محمدیوسف پاپاسر وغیرہ موجود تھے۔
شعبہ نشر واشاعت۔۔