مالیگاؤں،(نامہ نگار) ہمیں پٹرول و ڈیزل کی درآمد میں کمی کر کے ان کے متبادل ذرائع کے متعلق سوچنا نیز انکی کھوج کرنی ہوگی "،اسطرح کا اظہار خیال سنتوش نوینڈکرسر نے منصورہ کیمپس میں واقع تمام شعبوں سے وابستہ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
11 فروری 2021 بروز جمعرات، مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (منصورہ) کے الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ نے یک روزہ پروگرام بعنوان "پٹرول و ڈیزل کا تحفظ و درآمدات میں کمی نیزانکے متبادل ذرائع پر غور و خوض" انعقاد کیا۔
اس پروگرام کی کوآرڈینیٹر محترمہ روہنی ہری داس میم(ہیڈ الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ) نے نامہ نگار کو معلومات دی کہ حکومت کے ایک ادارہ PCRA کے ذریعے جاری ماہ میں آئیل اینڈ گیس سکشم مہم2021 کا آغاز کیاگیا۔ جس کا مقصد پٹرول اور ڈیزل کی بچت کی طرف عوام کی اور خصوصاًطلبہ کی توجہ مبذول کروانا اور اسکے متبادل ذرائع کی کھوج اور نئی تجاویز کی طرف سوچنے پر راغب کرنا تھا۔اسی کے مدنظر طلبہ کے درمیان بیداری پیدا کرنےکی خاطر اس پروگرام کو منصورہ کیمپس میں بھی ترتیب دیا گیا۔
پروگرام اپنے مقررہ وقت ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوا۔ نظامت کے فرائض انجینئر نگ کے طالب علم گورو شندے نے انجام دیے۔اس پروگرام میں مدعو مہمان مقررین میں بھارت پٹرولیم کے جنرل مینیجر جناب سنتوش نوینڈکر سر بطور مقرراور بھارت پٹرولیم کے مارکیٹنگ سروس سینیئر مینیجر ،جناب دیپک واگھ سر نے بطور معاون شامل تھے۔ شہزاد مبین(پرنسپل) اور پروفیسر سلمان بیگ نے ان دونوں صاحبان کا استقبال کرتے ہوئے انکی گل پوشی کی۔
ممبئی سے تشریف لائےسنتوش نوینڈکر سر نے بڑے جامع انداز میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں پیٹرول اور ڈیزل سے ماحول پر ہو رہے برے اثرات پر قابو پانا ہے نیز اسکا استعمال کم کرنے کے طریقوں اور متبادل ذرائع کی کھوج کرنی ہے۔ تقریباً 80 فیصدی پٹرول وڈیزل،اس وقت بیرون ممالک سے درآمد ہوتے۔جنہیں کم سے کم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔
اخیر میں سوال و جواب سیشن ہوا۔جس میں طلبہ کے دلچسپ سوالات کے تشفی بخش جوابات دیے گئے۔بعد ازاں مہمانان نے اپنی جانب سےامیزان کے کوپن اور بھارت پٹرولیم کےٹی شرٹ بھی تقسیم کیے۔