جلگاؤں(نامہ نگار ) کےکےاردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں ۸فروری یوم پیدائش سابق صدر جمہوریہ ہند ماہر تعلیم بانی و چانسلر جامعہ اسلامیہ ڈاکٹر ذاکر کو بطور یوم ذاکر حسین منایا گیا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مدرس عقیل خان بیاولی نے ڈاکٹر موصوف کی جدید تعلیم میں اخلاقیات کو شامل کرنے نیز تعلیم کی تجدید اور دور اندیشیوں کو بیان کرتے ہوئے وطن عزیز کے لۓ دی ہوئی قربانیوں کو بھی بیان کیا مشتاق بہشتی نے ڈاکٹر ذاکر حسین کی سیاسی بصیرت اور مستقبل کے خدشات سے متعلق موصوف کی پیشنگوئیوں کو بیان کیا تبریز شیخ نے ان کی ادبی خدمات بالخصوص مرزا غالب کی فارسی شاعری اور الطاف حسین حالی پر موصوف نے کو ادبی کام کۓ ہیں انہیں وضاحت کے ساتھ بیان کیا دہم جماعت کی طالبہ کنیز فاطمہ نے ہمارے ذاکر صاحب کے عنوان سے معلومات پیش کیں۔مظہرالدین شیخ، جمیلہ شیخ موجود تھے۔ نظامت اغراض و مقاصد تبریز شیخ نے انجام دی۔ کامیابی کے لیے تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے محنت کیں۔
کےکےاردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں "یوم ڈاکٹر ذاکر حسین"
فروری 08, 2021
0