۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مورخہ : 2؍ جولائی 2021ء بروز جمعہ شام 5؍ بجے آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کے دفتر میں حضورمعین المشائخ حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی (حضرت سید معین میاں )کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں یہ بات طے کی گئی کہ’تحفظ ناموس رسالت ‘ قانون کا مطالبہ حکومت مہاراشٹرا سے کیا گیا ہے۔
آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء آخری دم تک جدو جہد جاری رکھے گی ،واضح رہے کہ حضرت سید معین میاں آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کے صدر بننے کے بعد پہلی بار صدر دفتر میں تشریف لائے اور پہلی میٹنگ کی صدارت بھی کی جو ناموس رسالت کے تعلق سے تھی جس میں رضا اکیڈمی کے
سربراہ الحاج محمد سعید نوری صاحب، مولانا خلیل الرحمٰن نوری ، مولانا امان اللہ رضوی ،مولانا حافظ شاداب ،مولانا سلطان محبوبی ،قاری مشتاق تیغی، مولانا عبدالرحیم ،مولانا عارف ،کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء موجود تھے ۔اس موقع پر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کے اراکین نےنومنتخب صدر حضرت سید معین میاں صاحب کا نہایت پرتپاک خیر مقدم اور گل پوشی کیا،نو منتخب صدر حضرت سید معین میاں صاحب نے تمام علماء اہلسنت وائمۂ مساجد کو پیغام دیتے ہوئے فرمایا کہ آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء اپنے اسلاف کی نمائندہ جماعت ہے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس کے پرچم کے نیچے جمع ہوکر دین وسنیت کی خدمت، مسلک اعلیٰ حضرت کا فروغ باالخصوص ’تحفظ ناموس رسالت ‘ کے تعلق سے جدو جہد کرنے کا عہد کریں
،رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے ،حضرت سید معین میاں آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کا صدر بننے کے بعدنے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے پہلی میٹنگ ’تحفظ ناموس رسالت ‘ قانون کے نفاذ کے تعلق سے لی ہے ،جو نہایت خوش آئند ہے ، ممبئی عظمیٰ کے علماء اہلسنت نے حضرت سید معین میاں کے صدر منتخب ہونے کے بعد کافی جوش وخروش اور اتساہ ہے ،