کھام گاؤں (واثق نوید)مومینٹ فار پیس اینڈ جسٹس (MPJ) 26نومبر کو ملک گیر سطح پر یوم دستور مناکر مختلف سرگرمیاں انجام دیکر آئینی اقدار اور نظریات کو فروغ دیتے ہیں۔ اسی ضمن میں شیگاؤں شہر میں بھی سرگرمیاں انجام دی گئی ۔ مقامی سرکاری دواخانے میں مریضوں کی عیادت کرکے انہیں فروٹ و بسکیٹ تقسیم کئے گئے۔ ساتھ ہی مقامی نگر پریشد میں جاکر موجود افسران کا گلدستہ دیکر استقبال کیا گیا۔
یوم دستور پر منعقد ایک پروگرام میں ایم پی جے کے شہر صدر ظہیر شیخ نے آرٹیکل 12 سے 32 تک موجود مواد کا تعارف اور مقصد واضح کیا۔ اس پروگرام میں انیس بھائی ، شہباز خان ، احسان جمعدار ، ناگیش بھاؤ ، سمیر بلڈر ، محمد شہاب الدین ، اکرم خان ، شیخ نسیم ، محمد حاتم ، محمد توحید ، سمیت مختلف مسلک و مذاہبِ کے افراد موجود تھے۔