کھام گاؤں (واثق نوید)کھام گاؤں پنچایت سمیتی کے اردو اساتذہ کے لئے مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے زیر نگرانی بلا سودی بینک شروع کئی گئی۔ مورخہ 27 نومبر کو مقامی ایکتا کالونی میں واقع الھدیٰ انگلش اسکول میں الفلاح بلا سودی بینک کا پانچواں سالانہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں پنچایت سمیتی کے تمام اردو اساتذہ کرام مدعو تھے۔
معلوم رہے کہ کھام گاؤں پنچایت سمیتی میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے زیر اہتمام تعلیمی ، سماجی کام انجام دیئے جاتے ہیں ۔ گزشتہ پانچ سال قبل مقامی ذمہ دارن نے اردو اساتذہ کے لئے ایک بلا سودی بینک کا آغاز الفلاح بلا سودی بینک کے نام سے کیا تھا۔ جس کی کارکردگی اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اردو اساتذہ کی سہولت و خواہش پر دو سال قبل الفلاح بلا سودی بینک کی دوسری شاخ کا بھی آغاز کیا گیا تھا ۔
الفلاح بلا سودی بینک میں 100 سے زائد اساتذہ اکرام موجود ہے۔ سالانہ اجلاس کی صدارت وظیفہ یاب صدر مدرس و مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے سابق ریاستی رکن محمد رفیع محمد شفیع نے فرمائی ۔ جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے انجمن ہائی اسکول و جونئیر کالج کی بلا سودی بینک کے ذمہ دار عارف انصاری ، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ضلع صدر سید تنویر ، ضلع سکریٹری محمد عرفان ، موتلہ ذمہ دار محمد عارف ، ایڈوکیٹ زیڈ بی شیخ ، ڈاکٹر رضی خان ، موجود تھے۔ اس موقع پر مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے علاقائی صدر واثق نوید کو حال ہی میں جیون گورو پرسکار ملنے پر سنگھٹنا کے ضلعی اور مقامی ذمہ داران کی جانب سے شال اور گلدستہ دیکر ان کا استقبال کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز الحاج مستان قریشی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ اس موقع پر اتفاقِ رائے سے تین نئی تجاویز منظور کی گئی جس پر جلد ہی بلا سودی بینک کے ذمہ داران ، محمد صادق ، محمد فاروق ، محمد جمیل ، عبدالاحد ، محمود خان ، ایک لائحہ عمل تیار کرکے اسے عمل میں لائیں گے۔ جس میں رکن کے انتقال پر اس کا تمام قرض معاف کرنا ، بڑی بیماری، یا آپریشن کے لئے ایمرجنسی لون دینا ، جیسے اراکین کے فائدے اور سہولت کے تجاویز شامل ہیں۔ پروگرام کی نظامت محمد نعیم اور اظہار تشکر جلیل ارشد خان نے انجام دیئے۔ اجلاس کو کامیاب بنانے میں عتیق احمد، تسلیم خان ، شیخ انوار ، عبدالمنان ، سمیت مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے مقامی عہدیداران و اراکین نے جدوجہد کی۔ حاظرین کے لئے طعام کا نظم بھی رکھا گیا تھا۔اجلاس میں معلمات کی شرکت بھی اچھی رہی۔ پروگرام میں موجود افراد نے الفلاح بلا سودی بینک کی سالانہ کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی