بالاپور , عظیم الشان آل انڈیا مشاعرہ کا کامیاب انعقاد مرحوم غلام حسین راز اور غلام مصطفیٰ جمیل کے یاد میں مشاعرہ، ملک بھر سے نامور شعراء کی شرکت
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 29, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) علم و ادب کے مرکز، شہر بالاپور (ضلع آکولہ ) میں ایک شاندار آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ یادگار مشاعرہ مرحوم غلام حسین راز بالاپوری اور غلام مصطفیٰ جمیل صاحب کی یاد میں منعقد کیا گیا۔اس ادبی تقریب کا اہتمام انجمنِ تحفظِ اردو ادب بالاپور کی جانب سے کیا گیا،
جس کے روحِ رواں، معروف شاعر جناب عارف زماں صاحب کی انتھک کوششوں سے یہ مشاعرہ غیر معمولی طور پر کامیاب رہا۔ مشاعرہ کی صدارت عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر ندیم الرحمن خان ندیم المعروف ندیم ابنِ منشاء نے کی، جن کے ادبی خطاب نے سامعین کو دیر تک محظوظ رکھا۔ تقریباً چھ گھنٹے جاری رہنے والے اس مشاعرے میں ملک کے مختلف علاقوں سے آئے 30 ممتاز شعراء نے اپنے خوبصورت کلام سے حاضرین کے دل جیت لیے۔ ادب سے محبت رکھنے والے سامعین کی بڑی تعداد نے اس مشاعرے میں شرکت کی، جن کی تعداد تین ہزار کے قریب بتائی گئی۔ مشاعرے کے دوران بار بار تالیوں کی گونج اور داد و تحسین کے نعروں نے محفل کو یادگار بنا دیا۔ یہ مشاعرہ بالاپور کی ادبی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔