جلگاؤں سے ممبئی تک روزانہ فضائی سروس کا آغاز — صرف ڈیڑھ گھنٹے میں پہنچیں ممبئی "احمد آباد کی پرواز بھی دوبارہ شروع، سردی کے شیڈول کا اعلان" صنعت، تعلیم اور سیاحت کو نئی رفتار کی امید.
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 27, 2025
0
share
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی ): جلگاؤں اور ممبئی کے درمیان ہوائی سفر کرنے والوں کے لیے ایک نہایت خوش آئند خبر ہے۔ بڑھتی ہوئی عوامی مانگ کو دیکھتے ہوئے الائنس ایئر نے اعلان کیا ہے کہ ٢٦ اکتوبر ٢٠٢٥ سے جلگاؤں ممبئی ہوائی سروس اب روزانہ (Daily) دستیاب رہے گی۔ اس سے شہریوں کو آسانی ہوگی اب صرف ڈیڑھ گھنٹے میں ممبئی پہنچنے کی سہولت حاصل ہوگی، جس سے وقت اور محنت دونوں کی بڑی بچت ہوگی۔ الائنس ایئر کا اہم فیصلہ۔ پہلے یہ سروس ہفتے میں صرف چار دن چلتی تھی، مگر اب مسافروں کی زبردست مانگ کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے ہفتے کے ساتوں دن پرواز کا شیڈول جاری کیا ہے۔ نیا سردی کا ٹائم ٹیبل ٢٦ اکتوبر ٢٠٢٥ سے ٢٨ مارچ ٢٠٢٦ تک نافذ رہے گا۔ "احمد آباد فلائٹ بھی بحال". جلگاؤں کے مسافروں کے لیے ایک اور راحت بھری خبر یہ ہے کہ گزشتہ دو مہینوں سے بند رہنے والی جلگاؤں–احمد آباد پرواز بھی دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔ اس فیصلے سے تاجروں، طلبہ، کاروباری افراد اور عام شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔ اڑان اسکیم کے تحت پانچ شہروں سے ہوائی رابطہ فی الحال جلگاؤں ایئرپورٹ سے مرکزی حکومت کی “اُڑان” (UDAN) اسکیم کے تحت گووا، پُونے، حیدرآباد، ممبئی اور احمد آباد کے لیے پروازیں جاری ہیں۔ روزانہ ممبئی سروس شروع ہونے سے ضلع کی ٹرانسپورٹ صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جس سے سیاحت، صنعت اور تعلیم کے شعبوں کو بھی نئی توانائی ملنے کی امید ہے۔ نیا سردی کا شیڈول (Winter Schedule 2025–26) گووا – جلگاؤں: پیر تا جمعہ (ہفتہ کے علاوہ): 12:10 روانگی → 13:50 پہنچنے کا وقت۔ ہفتہ: 14:30 روانگی 16:20 آمد۔ جلگاؤں – گووا: اتوار، پیر، منگل، جمعرات، جمعہ: 17:35 روانگی → 19:20 آمد بدھ: 18:05 روانگی → 20:05 آمد۔ ہفتہ: 20:25 روانگی → 22:25 آمد۔ جلگاؤں پُونے: پیر تا جمعہ (ہفتہ کے علاوہ): 14:10 روانگی → 15:30 آمد۔ ہفتہ: 16:40 روانگی → 18:00 آمد۔ پُونے – جلگاؤں: پیر تا جمعہ (ہفتہ کے علاوہ): 15:50 روانگی → 17:15 آمد۔ ہفتہ: 19:00 روانگی → 20:05 آمد۔ جلگاؤں – حیدرآباد: روزانہ: 18:25 روانگی → 20:45 آمد۔ حیدرآباد – جلگاؤں: روزانہ: 16:25 روانگی → 18:05 آمد۔ ممبئی – جلگاؤں – ممبئی: منگل، جمعرات، ہفتہ: رات 8:00 بجے ممبئی سے آمد → 8:35 پر واپسی پیر، بدھ، جمعہ، اتوار: دوپہر 4:20 بجے ممبئی سے روانگی → 4:45 بجے احمد آباد کے لیے روانہ۔رات 8:00 بجے واپس→ 8:25 پر ممبئی پہنچنے کا وقت۔ جلگاؤں کی روز افزوں ترقی کا نیا سنگ میل۔ فضائی رابطوں کی مضبوطی سے شہر کے کاروباری اور تعلیمی امکانات میں بے پناہ وسعت متوقع ہے۔