آلسنہ، ریل بناتے ہوئے مسلم نوجوان کی ٹرین سے کٹ کر موت
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 30, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) آج 30 اکتوبر کو دوپہر تقریباً چار بجے ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب رییل ویڈیو بناتے وقت نوجوان شیخ ندیم شیخ رفیق (رہائشی پیپل گاؤں راجہ، تعلقہ کھام گاؤں) ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ یہ حادثہ آلسنہ گاؤں کے قریب ریلوے پٹری پر پیش آیا۔ حادثے میں اس کا ایک دوست شدید زخمی ہوا ہے، جس کا علاج شیگاؤں کے سرکاری اسپتال میں جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ندیم شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے آیا تھا اور ریل بناتے وقت ہیڈفون لگانے کی وجہ سے ٹرین کی آواز سن نہ سکا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اس سانحے سے علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔