جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی ) دھولیہ حلقۂ انتخاب کے اے آئی ایم آئی ایم کے ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ کا اپنے پشتینی وطن عزیز میں اپنی ہی برادری کی انجمن مسلم شاہ برادری مہاراشٹر و جلگاؤں ضلع جلگاؤں شاخ نےان کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کرکے پرتپاک اعزاز کیا گیا۔ اس موقع پر تنظیم کے ریاستی صدر بزرگ رہنماء الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ نے موصوف کی عوامی خدمات اور بالخصوص برادری کے لیے کی گئی کاوشوں کی سراہنا کی نیز اسی طرح سے عوامی مسائل حل کروانے کی توقع کا اظہار کیا۔
اس موقع پر محمود شاہ فاؤ نڈیشن کی طرف سےبرادری کے انعام یافتگان اشخاص کا بھی اعزاز کیا گیا جن میں معلم شاہ ذاکر امان اللہ کا بھی اعزاز کیا گیا موصوف۔ کو ووپا،اور شکشک بھارتی نے تعلیمی خدمات آن لائن آف لائن کے لئے حال ہی میں اعزازات ٹ نوازا اس موقع پر جلگاؤں ضلع صدر الحاج احمد شاہ،زاھد شاہ، عابد شاہ ڈاکٹر شریف شاہ،مشتاق شاہ،اخلاق شاہ سمیت شہر جلگاؤں و ضلع جلگاؤں کے برادران و عہدیداران اور الحاج عبدالمجید سیٹھ میمن خصوصی طور پر موجود تھیں۔