جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) ہر شہری کو موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے ملک کے قوانین کا علم ہونا ضروری ہے ساتھ ہی ہر شہری کی رغبت بھی لازمی ہے ۔ساتھ ہی ہمارے دستور اور آئین سے رغبت اور اس کے بنانے میں آئی مشکلات اور بنانے والوں کی کوششوں کا علم بھی طلبہ کوہونا چاہئے اس غرض سے 26نومبر کوپورے ملک میں یوم ِ آئین کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اسی مناسبت سے ملّت جونیئر کالج،مہرون،جلگاؤں میں طلبہ کو دستورِ ہند سے متعلق مختلف معلوماتی ویڈیوز بتائی گئی۔
پروگرام کا آغازدواز دہم کے طالب علم عمیر شیخ نے تلاوت قرآن سے کیا۔یاز دہم کے طالب علم شہزاد خان نے دستور ِ ہند کی تمہید اردو،ہندی اور مراٹھی زبان میں پیش کی۔بعد ازیں علمِ سیاسیات کے معلم شیخ زیان احمد نے طلبہ کو دستور ساز اسمبلی اور اس کی کارگزاریوں کی معلومات بہم پہنچائی۔پروگرام کی صدر اور جونیئر کالج کی صدر معلمہ عفیفہ شاہین میڈم نے طلبہ کو اپنے دستور کی مدد سے ملک کے لیے ایک اچھا اور فائدہ مند شہری بننے کی تلقین کیں۔پروگرام میں شعبہ جونیئر کالج سے شاہ سمیہ میڈم، اور فرحانہ میڈم موجود تھیں ۔دو از دہم کی طالبہ تنویرشیخ نے نظامت تو اظہار تشکر مہین بانوں نے ادا کیا ۔
تصویر میں:یوم ِ آئین پر دستورِ ہند کی ویڈیوز شروع ہونے سے قبل طلبہ کو دستور ہند کی معلومات دیتے ہوئے شیخ زیان احمد ساتھ میں پرنسپل عفیفہ شاہین میڈم اور شاہ سمیہ میڈم دیکھے جاسکتے ہیں۔