جلگاؤں: ( نامہ نگار ) بھوساول عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی امت مسلمہ کی خیرخواہی کے لئے ہمہ تن تیار رہتی ہے اورموقع کی مناسبت سے دینی وفلاحی رہنمائی کرتی رہتی ہے ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی ہرسال 31 دسمبر کی رات جلگاؤں ضلع سمیت پورے ہند بھر میں مختلف مقامات پر اجتماعات کا انعقادکرنا بھی ہے لیکن اس سال حالات اور وقت کے تقاضے کے لحاظ سے دعوت اسلامی ہند سوشل میڈیا کے اپنے اہم ترین پلیٹ فارم یوٹیوب چینل کے ذریعے مسلمانوں کو تھرٹی فرسٹ نائٹ کے نام پرہونے والی طوفان بدتمیزی سے بچانے کی بھرپورکوشش کے طور پراصلاح اعمال اجتماع کرنے جارہی ہے.
جس میں تلاوت ،حمدونعت سنتوں بھرابیان اورخصوصی دعائیں ہوگی لہٰذا سبھی سے گزارش ہےکہ31دسمبر کی رات 11 بجے دعوت اسلامی انڈیاکے یوٹیوب چینل بنام
dawateislami India پر ضرور
شرکت فرمائیں ایسی گزارش دعوتِ اسلامی کے جلگاؤں ضلع صدر زبیر عطاری نے پریس نوٹ جاری کر کےکی ہے ۔
میڈیا ڈپارٹمنٹ
دعوت اسلامی ہند
ممبئی ریجن ضلع جلگاؤں