مالیگاؤں:(پریس ریلیز)آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام ،مالیگاؤں کے زیر اہتمام درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی،چندنپوری روڈ، مالیگاؤں میں بروز جمعرات ۳۰؍دسمبر ۲۰۲۱ء صبح ۱۰ سے شام ۵ بجے تک ویکسین کیمپ جاری رہا ۔ صبح ۱۰ بجے مولانا مختار اشرفی صاحب نے تلاوت کلامِ پاک کی ، زیر سرپرستی جانشین صوفیٔ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب ،صدارت خطیبِ ملّت صوفی انیس احمد قادری صاحب ،چیف گیسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن صاحب(گلشیر نگر)، محترمہ ڈاکٹرفہمیدہ صاحبہ( انچارج ہیلتھ سینٹر،چونا بھٹی)او ر ورک ٹیم ،سیٹھ اکبر اشرفی صاحب،الحاج شکیل احمد درگاہی صاحب، حافظ محمد اسماعیل اشرفی صاحب،حافظ ساجد اشرفی صاحب، حافظ محمد یاسین صاحب، حافظ ذاکر فیضی صاحب ،مولانا حامد انوری صاحب،صوفی عبدالماجد قادری صاحب، صوفی معین قادری صاحب، ڈاکٹر جمال حسرت صاحب ،ڈاکٹر احتشام انصاری صاحب،صوفی بلال احمد صابری صاحب ،حکیم محمد صابرصاحب،حامد اختر موذن صاحب ، شفیق احمد روزنامہ صاحب، منصور اکبر صاحب(شیف نیوز)، گلشنِ معصوم ،ہیرا پورہ، گلشن یاسین، گلشنِ حنیف ملّی، گلشن مالک، گلشیر نگر، شبیر نگر، بوہرہ باغ و اطراف سے مرد و خواتین حضرات نے شرکت کی ۔خطیبِ ملّت صوفی انیس احمد قادری صاحب نے کہا کہ درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی کےٹرسٹیان و ذمہ داران باالخصوص جانشین صوفیٔ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب کا ایہ اقدام اہلیان محلہ کیلئے قابل ستائس ہے ۔اور کوویڈ کے جو ارکان یہاں پر موجود ہیں میں اُن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔اور ان حضرات کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اُنہوں نے اپنا قیمتی وقت اہلیانِ محلہ کیلئے درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی پر وقف کیا ۔
پہلا کرونا مدافعتی ڈوس جانشین صوفیٔ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب نے لگایا بعد عوامی طور پر شہریان نے بیداری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے کوویڈ 19ویکسین لگایا ۔تقریباً 600سے زائد لوگوں نے اس ویکسین کو لگایا اور المعصوم حج عمرہ ٹورس آن لائن سرویس و اظہر انجم (عتیق خطیب آرٹ) ،درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی سے ویکسین سرٹیفکیٹ فری میں دیا گیا ۔ اُس کے بعد بھی شہریان ویکسین لگانے کیلئے آتے رہے حکومت کی طرف سے 10دن کا اضافہ کیا گیا اس لئے درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی پر ۳ ؍جنوری ۲۰۲۲ء بروز پیر صبح ۱۰ بجے سے شام ۳بجے تک فری ویکسین لگائی جائے گی۔ اور فری میں سرٹیفکیٹ دیا جائےگا۔ دورانِ ویکسین کیمپ شہر کی معزز شخصیات نے حاضری لگائی اور آگے مکمل تعاؤن کا یقین دلایا ۔شام ۳۰:۴بجے کرونا مدافعتی کیمپ کا پروگرام ملتوی ہوا ۔اس پروگرام میں جن لوگوں نےڈوس لگایااور ٹرسٹیان و ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی تمام ہی لوگوں کا شکریہ ۔
ایسی تحریری اطلاع بغرض اشاعت ناظم اعلیٰ صوفی جمیل احمد قادری ٹیلر صاحب نے دی۔