جلگاؤں( سعید پٹیل) پاچورا۔جامنیر کے درمیان چلائی جانے والی پی۔جے۔سواری ٹرین کو کورونا وباءکی وجہ سے ٢٢ مارچ ٢٠٢٠ ء کو بند کردی گئ تھی۔تب سے یہ سواری ٹرین بند ہے۔ڈیڑھ برس ہوچکے اسی دوران اس سواری ٹرین کو شروع کرنے کی محکمہ ریل کی جانب سے کوئی کوشش نظر نہیں آرہی ہیں۔
یہ اس علاقے کےلیئے دکھ کی بات ہے۔جبکہ اس سواری ٹرین کو قائم کےلیۓ بند کرنے کی کوشش شروع ہوچکی ہیں۔اورنیرو گیج پٹری نکالنے کا کام شروع ہونے والا ہے۔ڈیزل پمپ کو بند کرنا ،پاچورا۔
جامنیر پی۔جے۔سواری ٹرین کے اسٹیشنوں کےملازمین کو دیگر مقامات پر تبادلہ کیا جارہا ہے۔تبادلہ کرنے کی سرگرمیاں شروع کردی گئ ہیں۔اس لیئے پی۔جے۔بچاؤ ایکشن کمیٹی کے وفد نے آج بھساول میں علاقائی ڈی۔آر۔ایم سے ملاقات کرکے پی۔جے سواری ریل شروع کرنے کا مطالبہ کیا وہ جواب بھی مانگا کہ اس پر آئندہ کےلیئے ریل وزارت سے وفد جاکر ٹرین شروع کرنے اور اسے جاری رکھنے کا مطالبہ وزارت سےکرسکے۔وفد میں ایکشن کمیٹی کے صدر خلیل دیشمکھ ، پپوراجپوت ،پرتاپ پاٹل ،ارون پاٹل ،سچن جادھو ،سدھاکر سونونے پر مشتمل وفد نے ڈی۔آر ۔ایم سے بھساول میں ملاقات کی و مطالبے کا مکتوب دیا۔
فوٹو کیپشن :وفد بھساول میں پاچورا۔جامنیر پی۔جے۔سواری ٹرین شروع کرنے کے تعلق سے مکتوب دیتے ہوۓ۔