جلگاؤں (سعید پٹیل)مہاراشٹر کے قومی و ریاستی ایوارڈ یافتہ شکشک سنگھ کی تشکیل کے لیئےقومی و ریاستی ایوارڈ یافتگان کی ریاستی تنظیم کی میٹنگ گشتہ دنوں پونہ میں منعقد کی گئ تھی۔اس موقعہ پرقومی و ریاستی ایوارڈ یافتگان مدرسین کی تشکیل عمل میں آئی۔جس کا اعلان کیاگیا۔جو اس طرح ہے۔ریاستی صدر سبھاش اماشنکر جیرونکر (ہینگولی) ،کارگذار صدر دشرتھ بھیکو شینگارے (سندھ درگ) ، خازن ڈاکٹر پاکیزہ عثمان پٹیل (جلگاؤں ) ، جنرل سیکریٹری اننت سکھارام جادھو ( پونہ ) ، معاون سیکریٹری مادھو کنڈلک وائچاڑ
(ہینگولی) ،نائب صدر سنبھاجی تباجی ٹھوبے (پونہ)،نائب صدر وجۓ کمار راجارام دیسلے ( تھانہ ) ،نائب صدر دیپ مانک راؤ کینے ( ناگپور) ،گجانن قاسم پورے ( امراوتی ) ، دفتر سیکریٹری پردیپ بھاؤ ویر ( پونہ) ، شیوراج ساونت ،ناگوراؤ اونکار ممبئ ،
ودیادھر گوپی ناتھ پاٹل راۓگڑھ ،پردیپ چند شیندے ناسک ،پرمود دھرم راؤ کھانڈیکر گڈھچرولی ،وغیرہ عہدیداران کا انتخاب اتفاق راۓ سے عمل میں آیا۔ممبئ مضافات ، ممبئ شہر ، واشیم ،بیڑ ،سانگلی ،
ستارہ ، اورنگ آباد وغیرہ مقامات سے تعلق رکھنے والے قومی و ریاستی ایوارڈ یافتہ ٹچر حضرات بطور نمائندگان کے مدعو کیئے گئے تھے۔منتخب تمام ذمہ داران ریاست بھر میں مدرسین کےلیئے نمایاں سرگرمیوں کو انجام دیں گے۔اس موقعہ پر ریاستی ایوارڈ یافتہ مدرسین میں جلگاؤں ضلع صدر نیانشور
سونونے ،ضلع سیکریٹری پی۔جی۔پاٹل موجود تھے۔اس موقعہ پر ریاست بھر کے تنظیمی ضلع صدوروں سے کہاگیاکہ اس تنظیم کی ضلع سطح پر تشکیل دی جاۓ و تمام ہی مدرس برادری کے مسائل کو حل کرنے کےلیئے سرگرم عمل ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس بات کا پر زور اعادہ کیا گیا۔
فوٹو کیپشن : پونہ میں منعقد قومی و ریاستی ایوارڈ یافتگان مدرسین کی ریاستی تنظیم کی تشکیل کے موقع پر صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ پاکیزہ پٹیل و دگر دیکھے جاسکتے ہیں۔