جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی ) سپریم کالونی جلگاؤں کے ساکن رجب علی شفیع انصاری المعروف رضا ٹیلر کا آج بہ روز جمعہ شام میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال ہوگیا شہر جلگاؤں میں مرحوم بحیثیت مبلغ دعوت اسلامی مقبول تھے دینی سرگرمیوں میں پیش پیش رہنا بالخصوص مساجد و مدارس کی تعمیر نو و توسیع میں انکی خاصی دلچسپی رہتی تھی۔
سپریم کالونی کی زم زم مسجد کے ذمہ داران میں وہ بھی تھے گھر کا ماحول ان کی وضع قطع اسلامی تھی۔ ان کے ایک فرزند نےناگپور مدرسہ سے حفظ کی تعلیم مکمل کی اور علمیت کی تعلیمشروع ہے کل بہ روز سنیچر بعد نماز ظہر ان کی جلگاؤں میں تدفین ہوگی۔اللہ ان کاوشوں کو قبول کرے اور تنظیم کو جلد ان کا نعم البدل دے۔