ممبئی 31 جنوری (اردولیکس) عازمین حج کیلئے خوشخبری، مرکزی حج کمیٹی نے حج درخواست فارم داخل کرنے کی تاریخ میں 15 دن ک توسیع کردی ہے۔ مرکزی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکیٹو آفسر یعقوب شیخا نے بتایا کہ 31 جنوری حج درخواست فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی لیکن عازمین حج کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں 15 روز کی توسیع کی گئی ہے اب عازمین حج 15 فروری تک درخواست فارم بھر سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے تمام ریاستی حج کمیٹیوں کو درخواست فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی اطلاع دے دی گئی ہے۔