جلگاؤں (سعید پٹیل)جلگاؤں کے معروف تعلیمی ادارہ اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ،الفیض فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر و جلگاؤں بلدیہ اعظمی کے سابق میئر عبدالکریم سالار کو ناندیڑ کے مشہور و معروف ادارے خادمین امت کی جانب سے سن ٢٠٢١ء کا پروقار "سرسیداحمدخان " ایوارڈ آج ناندیڑ میں منعقد تقریب میں تفویض کیاگیا۔یہ ایوارڈ موصوف کی تعلیمی و ملی خدمات کے اعتراف میں تفویض کیاگیا۔
خادمین امت ادارہ گذشتہ کئ برسوں سے ریاست مہاراشٹر کے طلبہ و طالبات میں دینی ملی شعور کی بیداری وتحریک ،اخلاق حسنہ ،موجودہ فتنوں کی آگاہی ،قرآن سے رشتہ مضبوط کرنے کے مقاصد کے تحت مختلف شعبوں کے خادمین کی خدمات کے اعتراف میں انھیں اعزازات دے کر حوصلہ افزائی کرتا آرہا ہے۔مذکورہ پروقار ایوارڈ حیدرآباد کے مفتی صادق فہیم صاحب کے دست مبارک تفویض کیاگیا۔اس موقعہ پر مفتی ایوب (ناندیڑ) ،مفتی کوثر آفاق (پربھنی) ، محمد صادق (مدیراعلیٰ"آئین") ، عابدخان سر ،امیرخان( ملت) ،داؤد سر (نائب امیر) ، خادمین امت کے ظہرالدین انعامدار وغیرہ معززین موجود تھے۔موصوف کو اس ایوارڈ کے ملنے پر جلگاؤں شہر سمیت پورے ضلع بھر کے تعلیمی و ملی حلقوں میں خوشی پائی جاتی ہیں و مبارکباد پیش کی جارہی ہیں۔
فوٹو کیپشن : خادمین امت ناندیڑ کا سرسید احمد خان ایوارڈ ٢٠٢١ء عبدالکریم سالار جلگاؤں کو تفویض کرتے ہوۓ مفتی صادق فہیم صاحب و دیگر مہمانان خصوصی دیکھے جاسکتے ہیں۔