جلگاؤں (سعیدپٹیل) بھارت رتن ڈاکٹر اے۔پی۔جے عبدالکلام کتاب بیسی جلگاؤں اور دیوکائی پرتیشٹھان کے مشترکہ اھتمام سے ضلعی سطح کا کرانتی جیوتی ساویتری بائی پھلے مثالی سماج معلمہ کے اعزازات کی تقریب تفویض گذشتہ روز منعقد کی گئ تھی۔
اس تقریب میں جلگاؤں بلدیہ اعظمٰی کی میئر و ثانوی تعلیم کی معلمہ جۓ شری سنیل مہاجن انھیں خصوصی مثالی سماج معلمہ (آدرش سماج شکشیکا ) کے اعزاز سے نوازا گیا۔بلدیہ اعظمٰی کےمیئر دفتر میں معروف ادیب ششی کانت ہینگونیکر کے ہاتھوں یہ اعزاز تفویض کیاگیا۔کتاب بیسی کے ضلع ذمہ دار وجۓ للہے ، دیوکائی پرتیشٹھان کے صدر سنیل دابھاڈے ، کمد پرکاشن کی اشاعتی ذمہ دار سنگیتا مالی ،اور مہرون کی جۓ درگا پرائمری اسکول کے معاون مدرس مہیش بچھاو ، سنیل مہاجن ، مثالی مدرس ساگر جھانبرے ، مھیش تائڈے ، میئر معاون للیت دھانڈے وغیرہ موجود تھے۔
فوٹوکیپشن : جلگاؤں بلدیہ اعظمی کی میئر جۓ شری مہاجن کو مثالی سماج معلمہ کا ایوارڈ تفویض کرتے ہوۓ معزز مہمانان