بھوساول میں جامعۃ المدینہ و فیضان مدینہ (مسجد و مدرسہ) کا سنگ بنیاد کرتے ہوئے۔رکن شوریٰ و ہند مشاورت نگران سید عرف علی عطاری پروفیسر ذیشان عطاری ، وقار احمد عطاری، زبیر طاری ، حاجی شاکر،
حاجی تنویر اور رفیق روشن قادری
قافلہ ہوا رواں؛گاوں گاؤں قریہ قریہ
جلگاوں(عقیل خان بیاولی) بانی دعوت اسلامی مولانا الیاس قادری صاحب قول کے مصداق " مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے " جذبے کے تحت لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے بچانے کے مقصد سے دعوت اسلامی کے زمہ داران کا قافلہ گاؤں، گاؤں قریہ قریہ خاک چھانتے پھرتے ہیں کہ کوئی کلمہ حق کی سدا سننے سے محروم نہ رہ جائے کے لئے شہر شہر سفر کرتے رہتے ہیں اسی سلسلہ کی ایک کڑی نگران ہند مشاورت سیّد عارف علی عطا ری نے مع قافلہ دیگر ذمہ داران حال ہی میں جلگاؤں ضلع کا دورہ فرمایا جس میں شہر جلگاؤں کی قدیم اور محنت کش طبقہ کی بستی جو غربت کے سبب اعلی اورعصری و دینی تعلیم میں پچھڑی ہے جو تانبہ پورہ کہلاتی ہے یہاں کی شاہ اولیاء مسجد میں ہونے والے ہفتہ واری اجتماع میں بیان اور مقامی ذمہ داران سے ملاقات کی و رہنمایانہ مشورہ فرمایا وہی جلگاوں شہر میں زیرِ تعمیر جامعۃ المدینہ (حافظ کورس) عمارت کا دورہ فرماکر کاموں کا جائزہ لیا۔
اُس کے بعد ضلع کا اہم تعلقہ درجہ کا شہر راوير کے لئے روانہ ہوئے یہاں اس قافلہ نے فیضانِ مدینہ مسجدِ کا نمازِ جمعہ سے افتتاح فرمایا اُس کے ساتھ شہر میں واقع جمیعتالمدینہ (عالم کورس) گُلشن امام احمد رضا کا دورہ فرمایا اور طلباء و اساتذہ کرام سے مُلاقات کرتے ہوئے ان کی رہنمائی کیں اور دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پُھول عطا کیے اُس کے بعد آپ مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر مرکز الاولیاء برہان پور تشریف لے گئے یہاں آپ کے دست مبارک سے مسجدِ امیر معاویہ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا بعد ازیں آپ شہر بھوساول تشریف لائیں یہاں پر جامعۃ المدینہ اور مسجد کے لیے وسیع اراضی لی گئی ہے جس کا آپ نے سنگِ بنیاد فرمایا یہاں بھی دین بھر آپکا دینی کاموں کا سلسلہ رواں رہا اس کے بعد رات آپ کی روانگی بھوپال کے لئے ہوئی
اس سفر میں آپ کے ساتھ رُکن ہند مشاورت پروفیسر الحاج ذیشان عطاری،حاجی سلیم،مہاراشٹراکے نو منتخب صدر وقار عطاری،اکولا زون نگران معین عطاری، جلگاوں ضلع صدر زبیر عطاری سمیت دعوت اسلامی کے عہدیداران و متفقین کا قافلہ تھا مولانا موصوف کےاس دورہ سے جہاں نئی عمارتوں کے سنگ بنیاد رکھے گۓ وہی امت کے ذہنوں پر درس و تدریس بیانات کے بھی نقوش مرتب ہوئے اس نورانی روحانی دورہ کے ان شاء اللہ مثبت نتائج آۓ گے ہر مقام پر امت کی سلامتی و عالمی خیر و برکت و وبائی امراض کے تحفظ کے لئے دعائیں ہوئیں۔