جلگاؤں (سعید پٹیل)شہر جلگاؤں کی سماجی تنظیموں ،صنعت کاروں اور مقامی رہائش پذیر شہریان کے تعاون سے شہر کے ہر ویران پڑی اراضی پر شجرکاری کرکے شہر کو سبز و شاداب کیاجائےگا۔جس کی وجہ سے شہر ہرابھرا کرنے میں مدد ملیں گی۔اس طرح کا اظہار خیال ایس۔پی۔ڈاکٹر پروین منڈھے نے گاندھی رسرچ فاؤنڈیشن و مراٹھی پرتیشٹھان کی جانب سے شہر کے رامیشور کالونی علاقہ کے مختلف مقامات پر شجرکاری کے موقعہ پر موصوف نے علاقہ کے مکینوں اور اھتمام کرنے والے اداروں کی ستائش کی۔موصوف نے اس موقعہ پر شہر کو ہرابھرا کرنے کی عوام سے اپیل بھی کی۔
شجر کاری رامیشورکالونی ،ہریشورنگر ،امرت یوجنا کے آبی فراہمی ٹانکی کے ریمنڈ کالونی کے پاس کھلی اراضی پر ایس۔پی۔ڈاکٹر پروین منڈھے کے ان کے ہاتھوں کی گئ۔اس قابل ستائش شجرکاری کے موقعہ پر ضلع کے محکمہ جنگلات کے افسر ویویک ہوشینگ ،مراٹھی
پرتیشٹھان کے صدر ایڈوکیٹ جمیل دیشپانڈے ،سیکریٹری وجۓ وانی ،رکن پروفیسر سویتاندنوار ،گاندھی رسرچ فاؤنڈیشن کے ادے مہاجن ،ڈاکٹر
اشوین جھالا ،سدھیر پاٹل ،جین ایریگیشن کے شعبہ ماحولیات کے اتین تیاگی ، انیل جوشی ، صنعت کار سبدھ چودھری ،رادھےشیام منیار ،تانبہ پورہ فاؤنڈیشن کےصدر متین پٹیل ، امن فاؤنڈیشن کے صدر شاھد سید سمیت ساکنان علاقہ کےدیپ کمانڈوڑے ، سندیپ مانڈوڑے ،انیل گھلے ،دیپک سنسے ،وکی کچرے ،یشونت سپکاڑے ،سمیت دیشمکھ ،
وغیرہ موجود تھے۔
ناموروں سمیت شہریان کی مشترکہ کوششوں سے ان علاقوں میں ٢٥٠ اقسام کے درختوں کے پودوں کی شجرکاری کی گئ۔اغراض و مقاصد میں شجر کاری کے فوائد پر ایڈوکیٹ جمیل دیشپانڈے نے روشنی ڈالی اور کہاکہ شہر میں اس مہم کو جاری رکھنے کےلیئے ہم اسی طرح کا تعاون کریں گے۔شجرکاری کرنے میں علاقےکے شہریان و مذکورہ دونوں اداروں ، محکمہ جنگلات اور تنظیموں نے اپنا تعاون پیش کیا۔
فوٹو کیپشن : شجری کاری کرتے ہوۓ جلگاؤں ضلع ایس۔پی۔ڈاکٹر پروین منڈھے و دیگر مہمانان دیکھے جاسکتے ہیں۔