اِنَّ لِلّٰہِ مَا اَخَذَ وَلَہٗ مَا اَعْطیٰ وَکُلُّ شَیْ ٍٔ عِنْدَہٗ بِاَجَلٍ مُّسَمًّی فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ۔
ترجمہ: بے شک اللہ ہی کا تھا، جو اس نے لے لیا، اور اللہ ہی کا ہے، جو اس نے عطا فرمایا، اور اس کے نزدیک ہر شخص کا ایک وقت مقرر ہے، لہذا تمہیں چاہیے کہ صبر کرو اور ثواب حاصل کرو۔
یہ خبر انتہائی اندوہناک ہے کہ شہر دھولیہ کی معروف شخصیت ، سابق میونسپل کونسلر ، الحاج احمد رضا محمد حسن صاحب طویل علالت کے بعد مورخہ 6 جنوری 2022 بروز جمعرات اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم کا شمار خصوصاً محلہ آزادنگر و مسلم نگر کی سرکردہ شخصیات میں ہوتا تھا ۔ مدرسہ درس القرآن کی آبیاری میں مرحوم کا نمایاں کردار رہا ہے ۔ ساتھ ہی ملی و سماجی کاموں میں طویل عرصے تک پیش پیش رہے۔
گزشتہ طویل مدت سے علیل تھے ۔ مقررہ وقت پر اللہ کے حضور سب کو جانا ہے مرحوم بھی پہنچ گئے ۔ اور یہ پیغام دے کر گئے کہ
جہاں میں چھوڑچلو کچھ تو یادگارِ حیات
وہ آدمی ہی نہیں جس آدمی سے کچھ نہ ہوا
تین صاحبزادے اور چھ صاحبزادیوں نیز ان کی اولاد در اولاد سے بھرا پرا خاندان ہے ۔ صاحبزادگان میں محمد اسماعیل المعروف پران، محمد یوسف ( پاپا سر) ( نائب صدر جمعیۃ علماء، ارشد مدنی ضلع دھولیہ) جن کی شخصیت شہر میں محتاجِ تعارف نہیں ہے ۔ سماجی، ملی، سیاسی اور دیگر رفاہی و فلاحی کاموں میں اپنے آپ کو ہمیشہ پیش پیش رکھتے ہیں اور چھوٹے صاحبزادے محمد ابراہیم ہیں ۔
اس سانحے پر جمعیۃ علماء ( مولانا ارشد مدنی) دھولیہ کے تمام عہدے داران و اراکین
مرحوم کے تمام صاحبزادگان نیز جملہ اعزہ و اقارب اور تمام متعلقین کو تعزیتِ مسنونہ پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی خدمات کو قبول فرماے ۔ سیئات کو حسنات سے مبدل فرماے ۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماے ۔ تمام پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرماے ۔ آمین
شعبہ نشر و اشاعت
جمعیۃ علماء ( مولانا ارشد مدنی دھولیہ)
دفتر جمعیۃ علماء مدرسہ سراج العلوم، دھولیہ