مالیگاؤں: 7 جنوری بروز جمعہ بعد دوپہر 3 بجے کے قریب میں ہا و ے کے اُس پار مڈ ے ہوٹل کے آگے تالاب میں ڈوبنے سے شا ہ سعد سلیم شا ہ جس کی عمر تقریباً 17 سال ہے۔موت واقع ہوگئی۔آدھا ر کارڈ پر اس بچے کا پتہ عائشہ نگر کا درج ہے۔یہ بچہ حاجی
کمپا ونڈ امام احمد رضا عید گاہ کے پاس کا رہائشی بتایا گیا۔یہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہاوے پر گیا ہوا تھا۔حادثہ پیش آیا۔
اس ضمن میں ثنا نیوز کو شفیق اینٹی کرپشن سے ملی تفصیل کے مطابق اس کے والد صاحب مزدور ہیں۔یہ لڑکا اپنے 4 دوستوں کے ساتھ نہانے گیا تھا۔نہاتے وقت یہ بچہ ڈوب گیا۔جس کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی۔کچھ سوشل ورکرس نے شکیل تیراک اور شفیق اینٹی کرپشن سے رابطہ قائم کیا۔حادثے کی اطلاع دی۔شکیل تیراک نے اس بچے کی لاش کو تالاب سے باہر نکالا۔نکا لنے بعد سیول ہاسپیٹل میں پنچ نامہ کی کاروائی کی گئی۔پوار واڑی پولیس اسٹیشن کی بھی اطلاع دی گئی۔اس خبر سے شہر میں دکھ کا اظہار کیا گیا۔اس طرح کے حادثات نہ ہو۔اس لیے مالیگاؤں شہر کی کارپوریشن اپنا سوئمنگ پل بناے جہاں کارپوریشن ساتھ واٹر ٹائیگر شکیل تیراک بھی دیں گے۔بچوں کو نہانے کی تربیت بھی دی جا سکے گی۔اس جانب سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔