اسی طرح ملک دشمن گستاخ رسول وسیم رضوی کی گرفتاری کی مانگ دہرائی۔ الحاج محمد سعید نوری
جالنہ مہاراشٹرا 07 جنوری2022 جالنہ کے مشہور بزرگ حضرت شیر سوار رحمۃ اللہ علیہ کہ آستانہ پر ایک ہنگامی اجلاس میں رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے حکومت مہاراشٹرا اور ممبئی پولیس کی بُلی بائی ایپ کے خلاف گرفتاریوں پر زبردست ستائش کی بروقت ممبئی پولیس کی مستعدی کے ساتھ کاروائی پر مسلمانوں میں بالخصوص مسلم خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تو وہیں دوسری طرف دو مخصوص فرقوں کے درمیان نفرت اور تلخی پھیلانے کی سازش بھی بے نقاب ہو گئی اس ایپ کے ذریعے جہاں مسلم عورتوں کی بے حرمتی کی سازش کی گئی تھی تو وہی سکھ برادری کو مسلم برادری سے لڑانے کی بھر پور کوشش کی گئی تھی مگر ممبئی پولیس نے بروقت کاروائی کر کے پردہ فاش کر دیا، رضا اکیڈمی نے ممبئی پولیس سے اسی طرح مستعدی کے ساتھ گستاخ رسول وسیم رضوی کے خلاف گرفتاری کی مانگ کو دہرایا اور یہ امید جتایا کہ ہماری ریاست اور ممبئی پولیس ہمیشہ چابکدستی کے ساتھ حالات بگڑنے سے پہلے کاروائی کر کے ریاست کے امن و امان کو برقرار کرنے کا اعلیٰ رکارڈ قائم کیا، اورنگ آباد اور جالنہ کے دورے پر آئے رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری صاحب نےصحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے سعودی عرب کی حکومت پر تھو تھو ہو رہی ہے نوری صاحب نے کہا سعودی حکمراں اسلام کے عزت و وقار کو زبردست ٹھیس پہنچا رہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔ حرمین شریفین کی بے حرمتی دنیا کا کوئی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا اس وقت عالم اسلام میں سعودی حکومت کے خلاف زبردست نفرت اور بیزاری پائی جا رہی ہے رضا اکیڈمی مسلم دنیا اور دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ شہر رسول اور خانہ خدا کی حرمت و عزت بچانے کے لئے آگے آئیں اس لئے کہ نجدی گورمینٹ یہود و نصاریٰ، اسرائیل اور امریکہ کو خوش کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ مسلم حکمراں اور او، آئی، سی مکہ شریف اور مدینہ منورہ کی حفاظت کے لئے جلد کوئی فیصلہ لیں اس لئے کہ حرمین شریفین سے عالم اسلام کی عقیدت و محبت جڑی ہوئی ہے۔دنیا کا مسلمان محمد بن سلمان نجدی کی حکومت سے بیزار ہیں۔ الحاج محمد سعید نوری نے حکومت ہند کے ذریعے جاری کئے سوریہ نمسکار کو غیر آئینی اور دستور ہند کے خلاف بتایا اور کہا کہ اسلام میں ایک رب کے سوا کسی غیر کی عبادت کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہم حکومت ہند کے اس فیصلہ کی سخت مذمت کرتے ہیں مسلمان اپنے وطن سے محبت کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔ حُب الوطنی کے لئے ہم کو کسی کے سرٹیفیکٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
زبردستی اس طرح کے فیصلے مسلمانوں کے دل آزاری کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہےجس کو سوریہ نمسکار کرنا ہے کرے مسلمان کے بچے اس طرح کے شرکیہ افعال سے دور رہیں گے اگر حکومت زبردستی بھارت کے آئین کے خلاف اس طرح کے فیصلے ہم پر تھوپے گی تو ہم دستور ہند کا سہارا لے کر عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ نوری صاحب نے کہا حکومت ہند بے روزگاری، نوجوانوں کو نوکری اور کورونا جیسی وبا پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے اسی لئے نفرت انگیز فیصلے لے کر اکثریتی طبقے کے ووٹوں کو بٹورنا چاہتی ہیں جب کہ ملک کا ہندو بھی ان کے فریب سے واقف ہو چکا ہے۔ نوری صاحب نے کہا ملک نفرت سے نہیں عدل اور دستور سے چلتا ہے ۔بھارت ہمیشہ گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ رہا ہے اور رہے گا یہاں کہ لوگ آپس میں پیار محبت سے رہے ہیں اور رہے گے چند مٹھی بھر سرپسند عناصر کے نفرت انگیز منصوبوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔نوری صاحب نے کہا بھارت میں پیار محبت کی گنگا بہتی ہے اسے کوئی روک نہیں پائے گا جو اس محبت کے چمن کو اجھاڑنے کی کوشش کرے گا وہ خود برباد ہو جائے گا کسی بھی دھرم کے مذہبی رہنما کی شان میں گستاخی کسی بھی دھرم میں نہیں ہے اور ہمارا اسلام اور آئین ہند بھی اس کی اجازت نہیں دیتا اس موقع پر نوری صاحب نے تحفظ ناموس رسالت بل کو منظور کرنے کی بات دہراتے ہوئے کہا کہ اس قانون کی بہت سخت ضرورت ہے تاکہ نفرت پھیلانے والوں کو کسی کے مذہبی رہنما کی شان میں گستاخی کرنے کا موقع نہ ملے اسی لئے رضا اکیڈمی صوبائی حکومتوں سے اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پیغمبر محمد ﷺ بِل لاگو کرے۔اس موقع پر درگاہ شیر سوار کے متولی جناب سید جمیل صاحب اور جالنہ کے علماء اہل سنت ، طلبہ اور عاشقان رسول نے رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری صاحب کا جالنہ میں پر جوش استقبال کیا۔