مالیگاؤں:(پریس ریلیز)مورخہ 7.جنوری بروز جمعہ بعدنمازِمغرب حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹرکی قیادت میں بتوسط الحاج محمد مکی سیٹھ صاحب محترم مسعود جاوید سر صاحب کی دعوت پرانہیں کےنوایجادچندپروڈکٹس کولانچ کرنے کے سلسلے میں ایک مؤقرقافلہ مکی منزل مالیگاؤں پہونچا جس میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ناظم تنظیم مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی،جمعیۃ علماء ضلع تھانہ کےجنرل سیکریٹری الحاج حافظ محمد عارف انصاری رفقاءِسفررہے،دھولیہ سےمولاناشکیل احمد قاسمی معاون ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹراوران کے ساتھی حافظ محمد نعیم بیتی صاحب مکی منزل پر پہونچ چکے تھے۔نیزجمعیۃ علماء مالیگاؤں کےصدرمفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی،الحاج عبدالمالک صاحب،مفتی عمران اسجدندوی صاحب، اوردیگرکارکنان جمعیۃ علماء مالیگاؤں سےمکی سیٹھ کےدولت کدہ پرتفصیلی ملاقات اورگفت وشنیدہوئی ،بعدنمازعشاءمکی منزل ہی میں عشائیہ تناول کرکےتمام احباب مرجان ہال پہونچے۔
جہاں جناب مسعودجاویدسرصاحب اوران کےفرزندورفقاءکارنے ایک خوبصورت پروگرام ترتیب دےرکھاتھا،مجلس کاآغاز مفتی محمد عمران اسجدندوی صاحب کی تلاوت قرآن کریم سےہوااورانھوں نے ہی الحاج محمد مکی سیٹھ صاحب، نائب صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں کانام مجلس کی صدارت کیلیے پیش کیامجلس نے تہ دل سےتحریک حسنِ صدارت کی تائید کی پھرمفتی صاحب نے ہی نظامت کافرض نبھاتےہویےمجلس کےانعقادکی غرض وغایت پرتفصیلی روشنی ڈالی اور حلال پروڈکٹس کےلانچ پرمسعودجاوید سر صاحب کی جہدِ مسلسل اوران کےعزائم اور منصوبوں پرقدرےمبسوط گفتگو فرمائی،اورسرکی خدمات کوخوب خوب سراہا پھرخودمسعودجاوید سر صاحب نے بھی اپنی کاوشوں اوران کی اہمیت وافادیت پردیرتک بات کی،تمام ایجادات کےمضمرات کوقسط واربیان کیاتاآنکہ باتیں دلوں میں اترگئیں،پھرمجلس کےمہمان خصوصی حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر نےطب نبوی کے تعلق سے مسعودجاویدسر صاحب کی دھن،لگن اورمفید کدوکاوش کی پذیرائی کرتے ہوئےنوایجادآٹھوں پروڈکٹس کی مجمع کےروبرونمائش کرائی اوران سب کے مقبول عام ہونے کی دعاکی مسعودجاوید سر صاحب کی جانب تمام مہمانوں کاشال پیش کرکے استقبال ہوااور مکمل حوصلہ افزائی کےبعدحضرت مولاناحلیم اللہ قاسمی صاحب کی پرسوزدعاپرمجلس اختتام پذیرہوئی،مسعودجاویدسر صاحب نےآنےوالےتمام شرکاءمجلس کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔