انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے عوام کی صحت کو خطرہ
مکینوں کا محکمہ این اےایچ آئی کو مکتوب پیش.
جلگاؤں( سعید پٹیل)قومی شاہراہ کی توسیع کے کام میں این اے ایچ آئی (ناہی) پروجیکٹ کے انتظامیہ نے رہائشی علاقے کی گٹروں کے پانی کی نکاسی کا انتظام نہ کرنے کی وجہ سے اس علاقہ کی گٹریں پانی سے بڑے پیمانے پر بھر گئ ہیں۔اس کی شکایت کئ مرتبہ کرنے کے بعد بھی لاپرواہی جاری رہی۔جس کے نتیجہ میں گٹروں کا پانی کئ مکانوں میں گھس رہاہے۔اسی طرح دکانوں میں گٹر کا پانی داخل ہونے سے شہریان کی صحت کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔اس تعلق سے جلد اقدامات کیئے جائے ورنہ ٢١ جنوری کو علامتی بھوک ہڑتال کرنے کا اشارہ سماجی خدمتگار و معروف شاعر اسلم تنویر انھوں نے دیئے گئے مکتوب کے ذریعے دیا ہے۔
قومی شاہراہ محکمہ کے منصوبہ انتظامیہ کو اس تعلق سے مطالبات کا مکتوب دیاگیا ہے۔مکتوب دیتے وقت وفد میں سماجی کارکن و معروف شاعر اسلم تنویر ،مہر علی ،گڈو بابو سیٹھ ، فروز کھاٹک ،نورالدین شیخ ،وغیرہ موجود تھے۔گٹروں کی خستہ حالت ، لبالب بھری ہوئی گٹریں۔جن کا پانی گھروں میں داخل ہورہا ہے۔اس تعلق سے مکتوب میں تفصیلات درج کی گئ ہیں۔اوپر کی آڑی علاقہ کے بس اسٹینڈ چوک سے آنے والی گٹریں لبالب ہوکر راستوں پر گندہ پانی بہیے رہا ہے۔اس پر اقدامات نہ کیئے جانے سے مکینوں میں ناراضی پائی جاتی ہیں۔اگر ان گٹروں کے پانی کی نکاسی کا کام نہیں کیاگیا تو شہریان احتجاج کریں گی۔
فوٹو کیپشن : نصیرآباد سے گذرنے والے قومی شاہراہ کے توسیع کام میں محکمہ کی جانب سے پیدا ہونے والے مسائل پر فوری اقدامات کرنے کا مکتوب دیتے ہوۓ سماجی خدمتگار و معروف شاعر و دیگر وفد میں شامل ساکنان دیکھے جاسکتے ہیں۔