مالیگاؤں(پریس ریلیز)کرونا کے اثرات کے پیش نظر حکومت مہاراشٹر نے طلبہ جس اسکول میں زیر تعلیم ہیں وہیں امتحان لیے جانے کا حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے سبب جن اسکولوں میں امتحانی سینٹر نہیں تھا ان اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرس کچھ دشواری محسوس کررہے تھے اس چیز کو محسوس کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹرس کی رہنمائی کے لئے ایک سیمینارعبدالمطلب کیمپس مالیگاؤں میں مورخہ ٢٢ فروری ٢٠٢٢ بروز منگل کو منعقد کیا گیا تھا ساتھ ہی مالیگاؤں اردو اسکول ہیڈ ماسٹرس ایسوسی ایشن کی جنرل میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا.
اس سیمینار میں صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین محترم رضوان عبدالمطلب شیخ صاحب نے ہیڈ ماسٹرس صاحبان کو اپنی اسکولوں میں مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے طلبہ کی رہنمائی و کثیر تعداد میں شرکت کا مشورہ دیا تاکہ ہماری اسکولوں سے بھی اعلیٰ آفیسران بن کر نکلے اور قوم و ملت کے درد کا درماں کرسکے _ اس سیمینار میں مدر عائشہ اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے پرنسپل جناب گلاب پنجاری سر نے ایس ایس سی امتحان ہوم سینٹر ٢.٢٢ کے کامیاب انعقاد کے لئے اپنے تجربات کی روشنی میں ہیڈ ماسٹر صاحبان کی رہنمائی کیں بعد ازاں مشما کی جنرل میٹنگ کی کاروائی شروع ہوئی اس تعلیمی تقریب میں مشما کے صدر جناب نعیم شاہین سر سکریٹری شفیق سردار سر، آل انڈیا ٹیچرس فیڈریشن کے صدر غفران سر، مثما کے سابق صدر شفیق سر اور اراکین مثما نے بہ نفس نفیس شرکت کیں الحراء اسکول کے ہیڈ ماسٹر مشتاق سر نے رسم شکریہ ادا کیا نظامت کے فرائض عزیز اعجاز سر نے بحسن و خوبی انجام دیں شرکاء کی ضیافت کے ساتھ سیمینار کا اختتام عمل میں آ یا۔