جلگاؤں (سعید پٹیل)راشٹروادی کانگریس کے سنیئر لیڈر و ریاستی اقلیتی امور کے کابینہ وزیر نواب ملک کی ای۔ڈی ایجنسی کے ذریعے جانچ معاملے پر جلگاؤں ضلع راشٹروادی کانگریس نے ناراضگی جتاتے ہوۓ مرکز کی بی۔جے۔پی۔حکومت کی من مانی وغلط طریقہ کار کےخلاف غصےکا اظہار کرتے ہوۓ پرزور مذمت کی۔و انتظامیہ کو اس ناانصافی کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوۓ کہاکہ وزیرنواب ملک کی ای۔ڈی کے ذریعے جانچ کرنےکو لےکر کہاکہ عوام کےدل میں عام ناراضگی پائی جاتی ہیں۔انھیں جلدبازی میں جانچ کےلیئے ای۔ڈی دفتر بلایا گیا۔اصل میں وزیر موصوف کا جرائم پیشہ افراد کےساتھ ان کا کوئی رابطہ نہ ہونے کے باجود صرف مسلم ہونے کی وجہ سے مرکز کی اور مہاراشٹر کی بی۔جے۔پی کو یہاں ریاست کی حکومت اور ان کے لیڈران موقعہ بہ
موقعہ منہ توڑ جواب دے کر ملک میں ہونے والے غیر معاملات میں سچائی پیش کرنے کی وجہ سے انھیں جانچ کی آڑ میں پریشان کیا جارہا ہے۔
مرکز کی حکومت اپنے اختیار کی ایجنسیوں کا بے جا استعمال کررہی ہیں۔اس کا ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔اس طرح کا مطالبہ کرتے ہوۓ بڑے احتجاج کا اشارہ دیا گیا ہے۔اس طرح کا مکتوب انتظامیہ کو دیاگیا۔شہر صدر اشوک لاڈ ونجاری ، سابق وزیرگلاب راؤ دیکر ،اعجاز ملک ،کرن راجپوت ،رضوان کھاٹک ،مظہر پٹھان ،راہل ٹوکے ،رحیم تڑوی ،عقیل پٹیل ،سنجۓ جادھو ،وشال دیشمکھ ،راجو مورے ،سنیل مالی ،امول کولہے ،سلیم انعامدار ،محسین شیخ ،رمیش بہارے ،پرساد وانکھیڈے ، سنجۓ روکڈے ، بھگوان سونونے وغیرہ عہدیداران و ورکرس نے احتجاجی و مذمتی مکتوب انتظامیہ کو دیا۔
فوٹو کیپشن : جلگاؤں ضلع راشٹروادی کانگریس کا وفد ریاستی وزیر نواب ملک کی گرفتاری کی مذمت کا مکتوب دیتے ہوۓ۔