پربھنی (سید یوسف) بھارت کے لوگ صرف عوام بن کر نہ رہتے ہوئے انہیں آئین میں دی ہوئی آزادی مساوات بھائی چارے کی باریکیوں کو سمجھ کر اس پر عمل کریں - وہ آئین نے جیسے لوگوں کی آرزو کی ہے ویسے ہی عوام بنے گے۔ ان خیالات کا اظہار ماہر قانون اور آئین کے ماہر تفسیر ایڈوکیٹ اسیم سرودے نے کیا۔
احمدنگر میں یوم جمہوریہ سے شروع ہوئے لوک شاہی محوتسو کے تحت آن لائن لیکچر کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس لیکچر کے دوسرے حصہ میں ایڈوکیٹ سرودے بات کر رہے تھے۔ سرودے جی کا تعارف محوتسو سمیتی کے رکن شیواجی نائکواڑی نے پیش کیا۔
ایڈوکیٹ اسیم سرودے نے مزید کہا کہ انتخابات میں اگرچہ کسی سیاسی پارٹی کو سرکار بنانے کے لائق کامیابی ملتی ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ کسی ایک مذہب کی ہی کامیابی ہے۔ اور وہ اس کی ہی پیروی کرے۔ بلکہ بھارت کے سبھی مذاہب کے ماننے والے لوگوں کے مذہب کا خیال رکھنا اس سرکار کا کام ہے۔ اور یہی ہمارا آئین کہتا ہے ۔
اس لیکچر میں مہاراشٹر سے اسکول ہائی اسکول کے ٹیچر کے علاوہ مختلف سماجی اداروں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔ اس کے علاوہ لوک شاھی محوتسو کے صدر ڈاکٹر پریشانت شندے،ارشد شیخ،اشوک سبن، سید محبوب، عابد خان دولہے خان کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس طرح کی پریس ریلیز عابد خان جرنلسٹ، احمدنگر نے جاری کی ہے