جلگاؤں (سعید پٹیل)ملک کی آزادی کے اولین وزیرتعلیم امام الہند مولاناابوالکلام آزاد کی آج ٢٢ فروری یوم وفات کے موقعہ پرجلگاؤںضلع راشٹروادی کانگریس ان کے تعلیمی شعبہ میں کیئے گئے تاریخی کارناموں کو یاد کرتے ہوۓ خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پارٹی کے شہر صدر اشوک لاڈ ونجاری اقلیتی شعبہ کے سیکریٹری اعجاز ملک نےمولاناآزاد کے قبل آزادی و ملک کے وزیر تعلیم کے قلمدان کے حوالے سے کیئے گئے نمایاں اور تاریخی کارناموں پر روشنی ڈالی۔گلہاۓ عقیدت پیش کرکے خراج پیش کیا گیا۔ راشٹروادی کانگریس کےمرکزی دفتر میں ہوۓ اس پروگرام میں پارٹی کے ضلعی ترجمان سلیم انعادار کے مطابق مولانا کی یوم وفات کے موقعہ پر برسی منائی گئ۔اس موقعہ پرضلع سماجی انصاف شعبہ کے رمیش بہارے ،شہر نائب صدر کرن راجپوت ،راجو مورے ،عقیل پٹیل ، اقلیتی شعبہ ضلع صدر ڈاکٹر رضوان کھاٹک ،ڈاکٹر ps پاٹل ،شہرسیکریٹری رحیم تڑوی ، وشال دیشمکھ ،سشیل شیندے ، سنجۓ جادھو، سنجۓ چوہان ، جتیندر بانگرے ،نتن جادھو ،سنجۓ رہانے ، ساجد پٹھان ، نعیم کھاٹک ،نیتش چوہان ،سدھارتھ سسانے وغیرہ ریاستی و ضلعی عہدیداران و ورکرس موجود تھے۔
فوٹو کیپشن : مولانا آزاد کی یوم وفات پر راشٹروادی کانگریس کے عہدیداران خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ۔