جلگاؤں: اقوام متحدہ کی طرف سے اعلان کردہ مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر حال ہی میں ملّت ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں مادری زبانوں سے متعلق معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازیں کالج کے جونیئر لیکچرار شیخ زیاّن احمد نے بذریعہ پروجیکٹر مرزا غالبؔ اور علامہ اقبال ؔؒسے متعلق ویڈیوز دکھائے۔ گیارہویں جماعت کی طالبہ حلیمہ شیخ محی الدین نے عالمی یومِ مادری زبان، منانے کی وجوہات اوراس کا تاریخی پس منظر پیش کی۔ اسکول سپروائزر تاج الدین شیخ نے بھی مادری زبان۔ کیا اور کیوں؟ اس عنوان سے اظہار خیال فرمایا۔
اپنے صدارتی خطاب میں پرنسپل نے طلبہ سے امید جتائی کہ ان شاء اللہ آپ کو اس طرح کے پروگرامس کا فائدہ آپ کے مستقبل کے سنوارنے ضرور ہوگا۔ساتھ ہی انھوں نے مادری زبان کی اہمیت زیادہ کو بھی واضح کیا۔ پروگرام میں اسکول کے شعبہئ اُردو کی ذمہ دار نسرین صدیقی اور طلباء موجود تھے۔
تصویر میں: بائیں سے شیخ زیاّن احمد، سپروائزر تاج الدین شیخ، پرنسپل عفیفہ شاہین، نسرین صدیقی اوربین الاقوامی مادری زبان کے بارے میں معلومات پیش کرتے ہوئے حلیمہ شیخ نظر آررہی ہیں۔