جلگاؤں( سعید پٹیل)شہر مالیگاؤں کے مشہور شاعر و ناظم مشاعرہ غلام مصطفیٰ اثر صدیقی کے مجموعہ کلام "انشراح" اور اسی تقریب میں علاقہ خاندیش کے مشہور شاعر و ریاستی اردو ساہیتہ اکیڈمی کےسابق رکن اسلم تنویر کے شعری مجموعہ" تیرے بغیر"کا پر وقار اجراء عمل میں آئےگا۔تقریب کی صدارت جلگاؤں بلدیہ اعظمیٰ کے سابق ڈپٹی میئر عبدالکریم سالار فرمائیں گے
جبکہ مہمانان خصوصی مالیگاؤں کے ایم۔ایل۔اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی ،مالیگاؤں بلدیہ اعظمیٰ کی میئر طاہرہ شیخ ، مولانا عمرین محفوظ رحمانی ، سابق رکن اسمبلی آصف شیخ ریشد ، ڈاکٹر اشفاق انجم ،ڈاکٹر سعید فارانی ، ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری وغیرہ معزیز شخصیات جلوہ افروز ہوں گی۔
اس تقریب کی سرپرستی الحاج نہال احمد انصاری فرما رہے ہیں۔اور کنوینراشفاق ایوبی ہیں۔27 فروری شب ساڑھے آٹھ بجے جے۔اے۔ٹی۔کیمپس مالیگاؤں میں منعقد اس تقریب میں مجموعہ کلام انشراح کا اجراء بدست ایڈوکیٹ یاسیٖن مومن (بھیونڈی)اور مجموعہ کلام تیرے بغیر کا اجراء شان ہند کے ہاتھوں عمل میں آۓ گا۔اہل علم و باذوق سامعین و محبان اردو سے دونوں صحاب کتاب کے دوست ، احباب نے شرکت کی گذارش کی ہیں۔