پربھنی (سید یوسف) ہمارے ملک کا امن اور ہم آہنگی تباہ کرنے کے لیے کچھ لوگ جان بوجھ کراسلام اور مسلمانوں کی قابل احترام شخصیات کو نشانہ بنا رہے ہیں - ہمارے ملک کے بہادرشہید حضرت ٹیپو سلطان جنہوں نے ہمارے ملک بھارت میں انگریزوں کے طرف سےکیے گئے وحشیانہ قبضے کے خلاف پہلی جنگ لڑی تھی۔ انگریزوں کے ہاتھوں ملک بھارت اور ملک کو بچانے کی اسی کوشش میں اور انگریزوں کے خلاف جاری جنگ میں شہید ہوگئے۔ ہم سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کے ایسے عظیم بہادر کے خلاف توہین آمیز کلمات کی مذمت کرتے ہیں اور اس وقت کوشش کی جا رہی ہے کہ ہمارے ملک کےصدیوں پرانے بھائی چارے اور آپسی محبت کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. ہم اس متعلق گنگاکھیڑ تحصیلدار کے توسط وزیر داخلہ مہاراشٹر سے کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے -
محضر میں کہا گیا ہے کہ ملک کے امن پسند عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک کے بھائی چارے، آئین اور عوامی نظام کو بچانے کے لیے آگے آنے کی گزارش کرتے ہیں۔ ہم دیویندر فڈنویس سمیت ان سبھی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جو لوگ بھارت کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں اور تاریخ کو بدلنا چاہتے ہیں اور ملک کے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں-ایسے لوگوں پر سخت قانونی شکنجہ کسنے کا مطالبہ کرتے ہیں - جمیعت علماء گنگاکھیڑ کے محضر پر ضلع نائب صدر مفتی زبیر اشاعتی، صحافی محسن خان، صحافی سید صدام،ارباز قریشی، حافظ رحمت علی، شیخ سعدول، سلمان خان، ابراہیم خان ۔ودیگرکی دستخطیں ہیں