کی محمد سے وفا تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
حکیم حیات کا لقب پانے والے شاعر مشرق علامہ اقبال کے اس شعر کے مصداق کہ
پنہاں ہے ساری کامیابیاں اسم محمد کے ورد میں
اور شاد باد ہونگے دہر میں وہ بھی جو کرینگے اجالا اسم احمد سے
، اسی کوشش میں گزشتہ 15 سالوں سے شہر نانڈیڑ کی ایک فعال تنظیم خادمینِ امت کام کررہی ہے جو ہر سال سیرتِ النبی کے عنوان سے کوئز کمپیٹیشن، لیکچر سیریز ،ڈرائنگ، اسلامی پروجیکٹ، خوش نویسی، بنت اسلام اور روشن ستارہ ایوارڈ جیسے مختلف پروگرام کا انعقاد کرتی رہی ہے جس میں پورے مہاراشٹر کے تمام اضلاع سے طلبہ شریکِ مقابلہ ہوتے ہیں اور اس پروگرام کی نمائندگی ہر ضلع سے ایک ذمہ دار بطورِ ڈسٹرکٹ آرگنائزر اپنی گراں قدر خدمات انجام دیتا ہے اور کوشاں ہوتا ہے کہ انکا ضلع سرفہرست ہو اور الحمدللہ یہ شرف شہر مالیگاؤں کو گزشتہ کئی سالوں سے حاصل ہوا ہے کہ محترم امتیاز رفیق سر کی نمائندگی میں شہر مالیگاؤں امسال بھی اول پوزیشن پر رہا۔
امسال یہ پروگرام فلاح امت کوچنگ کلاسیس میں بہت بڑے پیمانے پر ہوا جہاں ایک ہزار سے بھی زائد طلبہ شریکِ مقابلہ رہے۔اس پروگرام کے لیے جناب عارف عباس صاحب کا فلاح امت ٹرسٹ کی جانب سے بڑا تعاون رہا۔ اور سچ بات نیوز اور گرین ٹربیونل کے مالک آصف عبداللہ صاحب (ریل اسٹیٹ ) نے بھی بڑی معاونت کی۔
مقام مسرت ہے کہ نانڈیڑ شہر میں منعقدہ مرکزی جلسے میں زیادہ تر مذکورہ پروگرام میں شہر مالیگاؤں کے طلبہ نے اول پوزیشن حاصل کی یہ تمام طلبہ اے ٹی ٹی ہائی اسکول ،جے اے ٹی کیمپس ،مالیگاؤں ہائی اسکول ، نشاط گرلس ہائی اسکول ، ایم ایس ای (محمد رضا سر) اسکول نمبر 35 ،موتی ہائی اسکول، مدرسہ جامعہ ام القرئ، کریسینٹ ہائی اسکول، ثناء اردو ہائی اسکول وغیرہ سے شامل تھے۔
پروگرام کی کامیاب نمائندگی پر تنظیم کے سربراہ جناب عابد خان صاحب و رفقاء اور تنظیم کے ذمہ داروں نے مرکزی جلسے میں ادب نواز و دینی ملی شخصیات کو مدعو کیا گیا۔جس میں حیدر آباد سے مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم صاحب، جلگاؤں سے کریم سالار صاحب، مفتی کوثر آفاق صاحب، جناب بابرمحمد صاحبا ن اور دیگر معززین کے دست مبارک سے امتیاز رفیق سر کو سوپر ڈسٹرکٹ آرگنائزر کےضلعی ایوارڈ سے نوازا۔ اور سیرت النبی(صلی اللہ علیہ وسلم) پروگرام میں اپنی بےلوث خدمات انجام دینے پر ضلعی سطح پر منعقدہ پروگرام میں امتیاز رفیق سر اور انکی پوری ٹیم کی سرہانا کی بالخصوص محمد ریحان سر(فلاح امت) امین سر(فلاح)، برکتی محمد مصطفیٰ سر(مدر عائشہ) زاہد سر(فلاح) آفرین میڈم(فلاح) عنبرین میڈم(فلاح) اور دیگر احباب کاشکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی ساتھ احبابِ خاص نے کہا کہ جس بے لوث محبت سے مالیگاؤں کے یہ ذمہ داران کام کرتے ہیں اسی نہج پر دیگر تمام اضلاع میں بھی سیرت النبی پروگرام پر کام ہونا چاہیے۔
محترم امتیاز رفیق سر کو سوپر ڈسٹرکٹ آرگنائزر کا ضلعی ایوارڈ ملنے پر اہل خانہ، فلاحِ امت ٹرسٹ،مینیجمنٹ نشاط گرلس ھائی اسکول، ہیڈمسٹریس نشاط گرلس،ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف، مالیگاؤں پترکار سنگ، ادارہ نثری ادب، ادارہ محبانِ ادب و دیگر سوسائٹیز کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی.